Inquilab Logo

بلڈانہ اور ایوت محل ضلع میں ۲؍ الگ الگ سڑک حادثات میں ۶؍ افراد ہلاک

Updated: May 06, 2024, 11:30 AM IST | Ali Imran | Buldana / Yavatmal

پہلا حادثہ سمردھی ہائی وے پرپیش آیا جس میں ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی۔ دوسرا حادثہ اورنگ آباد ہنگولی روڈ پر پیش آیا جہاں ایک کار درخت سے جاٹکرائی۔

The front of the car is showing the severity of the collision. Photo: INN
کارکا اگلا تصادم کی شدت ظاہرکررہا ہے۔ تصویر : آئی این این

 سمردھی ہائی وے پر حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ اس شاہراہ کی تعمیر سے اب تک سینکڑوں خوفناک حادثات میں کئی خاندان اجڑ چکے ہیں۔ کئی طرح حفاظتی اقدامات کرنے کے بعد بھی انتظامیہ شاہراہ پر حادثات کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہا ہے۔ ایسا ہی ایک اور دلخراش حادثہ اتوار کی صبح سمردھی ہائی وے پر پیش آیا۔ جب ایک نامعلوم تیز رفتار ٹرک نے کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ یہ تصادم اتنا شدید تھا کہ اس حادثے میں بری طرح زخمی ہونے والے۳؍افراد کی موت ہو گئی جبکہ ۲؍ مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ 
تفصیلات کے مطابق یہ حاثہ اتوار کی علی الصباح بلڈانہ ضلع میں ممبئی کوریڈور پر چینل نمبر۳۰۴؍ پر پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت مکیش انوج رام مہر، لتا بائی پرشوتم مہر، آتمجا مونوربود کے طور پر ہوئی۔ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج کے لئے اورنگ آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والے اور زخمی ہونے والے افراد چھتیس گڑھ کے رہنے والے ہیں۔ اس معاملے میں پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اور اس کی تلاش کی جارہی ہے۔ دوسرا حادثہ ایوت محل ضلع کے عمر کھیڑ تعلقہ میں پیش آیا جب کھارس گاؤں کا رہنے والا وانکھیڈے خاندان اورنگ آباد سے ہنگولی کے راستے واپس آرہا تھا کہ ان کی کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ۳؍ افراد کی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ بندی کیلئے پہلے دور کی گفتگو میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی

موصولہ تفصیلات کے مطابق عمرکھیڑ تعلقہ کے کھاروج کے ۵؍ لوگ کار سے اورنگ آباد سے گاؤں واپس آ رہے تھے جب ان کی تیز رفتار کار گیلوری پاٹی کے قریب ایک موڑ پر پہنچی تو ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور کار سڑک کے قریب ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ تاہم کار میں سوار انیرودھ تانا جی وانکھیڈے، سنتوش وانکھیڈے اور ارچنا سبھاش وانکھیڈے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ سبھاش اور ایک دیگر شخص شدید زخمی ہوئے، انہیں فوری طور پرپہلے دیہی اسپتال اور پھر مزید علاج کےلئے ناندیڑ منتقل کردیا گیا ہے۔ 

 ایوت محل : تحصیلدار کی کار نے دو پہیہ سوار کو اڑایا، دو افرادکی موت
ارنی تحصیلدار کی نجی تیز رفتار کار نے داروہ شہر کے قریب ایک دو پہیہ گاڑی کو ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں دو پہیہ گاڑی پر سوار دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق مہلوکین کی شناخت انکش دیو راؤ بھجانے اور شری کانت پرمود ٹھاکرے کے طور پر ہوئی ہے۔ انکش اور شری کانت بوری عرب سے موٹرسائیکل پر سوار داروہ جا رہے تھے۔ داروہ شہر کے قریب ایک تیز رفتار کار(ایم ایچ ۲۹-بی وی۴۱۳۷) نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں انکش بھجانے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ شری کانت ٹھاکرے کو زخمی حالت میں سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی داروہ پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کا باعث بننے والی کار ارنی کے تحصیلدار پرسرام بھوسلے کی ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش سب انسپکٹر دھننجے رتناپارکھی کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK