Inquilab Logo

پاکستان: ۹؍ مئی تشدد، پی ٹی آئی کے ۵۱؍ حامیوں کو ۵؍ سال جیل

Updated: March 30, 2024, 8:40 PM IST | Islamabad

پاکستان میں گوجرانوالا کی عدالت نے پی ٹی آئی کے ۵۱؍ حامیوں کو ۹؍ مئی تشدد کے معاملے میں ۵؍ سال جیل کی سزا سنائی ہے اور ان پر ۱۰؍ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ خیال رہے کہ ۹؍ مئی کو پاکستان کےگوجرانوالا میں تشدد پھوٹ پڑا تھا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن ہلاک جبکہ متعدد کارکن اورپولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

Imran kahn supporters during protest. Photo:X
عمران خان کے حامی احتجاج کرتےہوئے۔ تصویر: ایکس

پاکستانی عدالت نے عمران خان کے ۵۱؍ حامیوں کو گزشتہ سال فوجی تصنیابات پر حملہ کے معاملے میں ملوث ہونے کیلئے مجرم قرار دیتے ہوئے ۵؍ سال قید کی سزا سنائی ہے۔گزشتہ سال مئی میں پاکستانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےحامیوں نے اپنے بانی کے بدعنوانی کے معاملے میں حراست کے بعد نے مبینہ طور پر متعدد فوجی تنصیبات پر حملہ کیا تھا جن میں راولپنڈی میں فوجی ہیڈ کوارٹرس اور فیصل آباد میں آئی ایس آئی کی عمارت شامل ہے۔ یہ پی ٹی آئی کے لیڈران، کارکنان اور حامیوں کے خلاف ۹؍ مئی کو ملک میں، خاص طورپر پنجاب اور خیبر پختواہ میں ہونے والے فسادات کے معاملے میں پہلی حراست ہے۔ مجرمین میں پی ٹی آئی کے قانون ساز کلیم اللہ خان بھی شامل ہیں۔ دہشت گردانہ مخالفت عدالت(اے ٹی سی)، گوجرانوالا نے پی ٹی آئی کے ۵۱؍ کارکنان کو گجران والا چھاؤنی، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے حکام اور پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالتی حکام کے مطابق عدالتنے ہر کارکن پر ۱۰؍ ہزار پاکستانی روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

اے ٹی سی کی جج نتاشہ نسیم نے مرکزی جیل میں سخت سیکوریٹی کے درمیان سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا اور اس سماعت کو کیمرے میں ریکارڈ بھی کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ۹؍ مئی کو گوجرانوالا میں تشدد پھوٹ پڑا تھا جس میں ایک پی ٹی آئی کا کارکن ہلاک ہوا تھا جبکہ متعدد کارکنان اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان گزشتہ سال اگست سے جیل میں ہیں۔ تاہم، انہیں تین مختلف معاملات میں ۳۱؍ سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے اور ان کے خلاف ۲۰۰؍ معاملات درج ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK