دولت کے معاملے میں انفوسس کے سی ای او نارائن مورتی سے آگے ہیں، اب ان کے بیٹے اور پوتے کاروبار سنبھالتےہیں۔
EPAPER
Updated: February 28, 2025, 3:56 PM IST | Agency | Kolkata
دولت کے معاملے میں انفوسس کے سی ای او نارائن مورتی سے آگے ہیں، اب ان کے بیٹے اور پوتے کاروبار سنبھالتےہیں۔
دنیا بھر میں بہت سے امیر لوگ ہیں۔ ہندوستان میں بھی کئی بڑے بزنس مین ہیں جن میں مکیش امبانی کا نام سرفہرست ہے۔ مکیش امبانی ہندوستان کے امیر ترین شخص ہیں لیکن کیا آپ کولکاتا کے امیر ترین شخص کے بارے میں جانتے ہیں؟ کولکاتا کے سب سے امیرشخص بینو گوپال بانگور ہیں۔ اگرچہ بینو گوپال بانگور زیادہ مشہور نہیں ہیں لیکن دولت کے معاملے میں انہوں نے انفوسس کے سی ای او نارائن مورتی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
۹۳؍سالہ بینو گوپال بانگور کولکاتا کے امیر ترین شخص ہیں۔ ’ہورون انڈیا رچ لسٹ‘ میں سرفہرست ۱۰۰؍ امیر ترین افراد میں بینو گوپال بانگور کا نام نارائن مورتی سے آگے ہے۔ بینو گوپال بانگور کی کل دولت کی بات کریں تو بینو گوپال بانگور کی کل دولت۶ء۶؍ بلین ڈالر ہے جبکہ انفوسس کے سی ای او نارائن مورتی کی کل دولت ۵ء۲؍بلین ڈالر ہے۔ بینو گوپال بانگور ایک بڑے بزنس مین ہیں۔ وہ’ شری سیمنٹ کمپنی‘ کے مالک ہیں۔ ان کی کمپنی کا ٹرن اوور کروڑوں روپے کا ہے۔ بینو گوپال بانگور کا یہ سیمنٹ کا کاروبار ان کا خاندانی کاروبار ہے۔بینو گوپال بانگور بنگالی نہیں ہیں۔ ان کا تعلق راجستھان کے ایک مارواڑی خاندان سے ہے۔
بینو گوپال بانگور کی پیدائش۱۹۳۱ء میں ہوئی تھی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے خاندانی کاروبار کو سنبھالنا شروع کیا اور اس کاروبار کو بلندیوں تک پہنچا دیا۔ بعد میں یہ خاندانی کاروبار تقسیم ہو گیا جس کے بعد بینو گوپال بانگور کو سیمنٹ کا کاروبار ملا۔ آج بینو گوپال بانگور کا کاروبار ان کے بیٹے اور پوتے سنبھال رہے ہیں۔ بینو گوپال بانگور کے ۲؍ بیٹے ہیں۔ بانگور اپنے خاندان کے ساتھ کولکاتا کی ایک بڑی حویلی میں رہتے ہیں۔