Inquilab Logo

ڈومبیولی: پلیٹ فارم نمبر ۵؍ پر چھت ندارد، مسافر پریشان

Updated: April 16, 2024, 3:19 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Mumbai

شدید دھوپ میں مسافروں کو ٹرین کا انتظار کرنا پڑتا ہے،ریلوے انتظامیہ کی جلد شیڈ لگانے کی یقین دہانی۔

Passengers waiting for the train in the sun due to lack of shade. Photo: INN
شیڈ نہ ہونے کی وجہ سے مسافردھوپ میں ٹرین کا انتظار کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

سینٹرل ریلوے کے انتہائی بھیڑ بھاڑ والے ریلوے اسٹیشنوںمیں شمار کئے جانے والے ڈومبیولی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ۵ ؍کے ایک بڑے حصہ پر پچھلے ۴ ؍سال سے چھت نہیں ہے۔ سخت گرمی میں پلیٹ فارم پر شیڈ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید دھوپ میں کھڑے رہنا پڑ رہا ہے۔
تقریبا ۴؍ سال قبل ۱۵؍ ڈبے کی لوکل ٹرین کے ٹھہرنے کیلئے سی ایس ایم ٹی کی جانب سے پلیٹ فارم نمبر ۵؍ کی توسیع کی گئی تھی۔ممبئی جانے والی ۱۵؍ ڈبے کی لوکل ٹرین کے ۳؍ ڈبے پلیٹ فارم نمبر ۵ ؍کے توسیع شدہ حصے پر ٹھہرتے ہیں۔ ریلوے انتظامیہ نے پلیٹ فارم کی توسیع تو کردی۔ تاہم، طویل عرصہ کے باوجودچھت کا انتظام نہیں کیا گیا۔
یہی وجہ ہے کہ مسافروں کو گرمی اور بارش میں سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گرمی میں پلیٹ فارم پر چھت نہیں   ہونے سے مسافروں کو تپتی دھوپ میں کھڑے ہوکر ٹرین کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس ضمن میں ریلوے کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈومبیولی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر۵ ؍کے توسیع شدہ حصہ پر چھت کی تنصیب کیلئے اعلی حکام کو تجویز روانہ کی گئی ہے۔تجویز منظور ہوتے ہی چھت کا کام شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK