میشو ابھی تک منافع بخش نہیں ہے۔ آئی پی او ایشو سے حاصل ہونے والی آمدنی ٹیکنالوجی کے اخراجات، برانڈ کی تعمیر اور عام کارپوریٹ ضروریات کے لیے استعمال کی جائے گی۔ او ایف ایس کے تحت ۳۰۰۔۲۵۰؍ملین ڈالر کے حصص فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
EPAPER
Updated: October 19, 2025, 10:06 PM IST | Mumbai
میشو ابھی تک منافع بخش نہیں ہے۔ آئی پی او ایشو سے حاصل ہونے والی آمدنی ٹیکنالوجی کے اخراجات، برانڈ کی تعمیر اور عام کارپوریٹ ضروریات کے لیے استعمال کی جائے گی۔ او ایف ایس کے تحت ۳۰۰۔۲۵۰؍ملین ڈالر کے حصص فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
ی کامرس پلیٹ فارم میشو نے اپنے آئی پی او کے لیے اپ ڈیٹ شدہ ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کو جمع کروایا ہے۔ اسے آئی پی او کی منظوری بھی مل گئی ہے۔ آئی پی او کا سائز تقریباً ۸۰۔۷۰؍ ملین ڈالر(۷۰۰۰۔ ۶۵۰۰؍ کروڑ ) ہوسکتا ہے۔ کمپنی اپنے آئی پی او میں نئے حصص جاری کرکے تقریباً ۴۸۰؍ ملین ڈالر (۴۲۵۰؍کروڑ روپے) جمع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔۲۵؍سے ۳۰؍ ملین ڈالر (۲۶۰۰۔۲۲۰۰؍ کروڑ روپے) کے حصص آفر برائے فروخت (او ایف ایس) کے تحت فروخت کے لیے رکھے جائیں گے۔
بک بنانے کے عمل میں مزید ۴۵۔۳۰؍ دن لگیں گے، جس کے بعد میشو اپنا آئی پی او لانچ کرے گا اور اس کی قیمت کا تعین کرے گا۔ میشو میں ابتدائی سرمایہ کار، جیسے پیک ایکس وی پارٹنرس، ایلیویشن کیپٹل، وینچرہائی وے، وآئی کامبینیٹر اور دیگر او ایف ایس کے ذریعے حصص فروخت کریں گے۔ پروموٹر ودیت اترے اور سنجیو برنوال بھی او ایف ایس کے ذریعے حصص فروخت کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان اور امریکہ تجارتی معاہدے پر گفتگو تیزی سے آگے بڑھی ہے:پیو ش گوئل
آئی پی او کی رقم کیسے استعمال ہوگی؟
کمپنی آئی پی او میں نئے حصص جاری کرنے سے حاصل ہونے والی رقم کو ٹیکنالوجی کے اخراجات، برانڈ کی تعمیر اور عام کارپوریٹ ضروریات کے لیے استعمال کرے گی۔ میشو ابھی تک منافع بخش نہیں ہے۔ کمپنی نے مالی سال ۲۰۲۴ء میں ۷۶۱۵؍کروڑ روپے کی آمدنی اور۳۰۵؍ کروڑ روپے کے نقصان کی اطلاع دی۔ اس نے اپنا دفتر ڈیلاویئر، امریکہ سے ہندوستان منتقل کر دیا ہے۔ اس سے متعلق اخراجات کی وجہ سے مالی سال ۲۰۲۵ءمیں اس کا نقصان بڑھ گیا۔ میشو کا خالص نقصان مالی سال ۲۰۲۵ء میں ۳۰۵؍ کروڑ سے بڑھ کر ۳۹۴۱؍ کروڑ روپےہو گیا۔ ٹیکس سے پہلے کے نقصان اور غیر معمولی اشیاء کو چھوڑ کر، مالی سال ۲۰۲۵ء میں میشو کا خالص نقصان ۱۰۸؍ کروڑ تھا۔ مالی سال ۲۰۲۶ء کی پہلی سہ ماہی میں میشو کا۹؍ کروڑ روپے کا خالص نقصان تھا۔