Inquilab Logo

ہوائی اڈوں کا انتظام سنبھالنے کیلئے طالبان کاامارات کیساتھ معاہدہ

Updated: May 26, 2022, 1:08 PM IST | Agency

قطر اور ترکی کی ٹيکنيکل ٹيميں ہوائی اڈوں کے آپريشنز اور سیکوریٹی امور کا معائنہ کرنے کیلئے افغانستان کا دورہ کر چکی ہيں

 Qatar demands that its security forces be present at the airport.Picture:INN
قطر کا يہ مطالبہ ہے کہ اس کے سیکوریٹی دستے ہوائی اڈے پر موجود ہوں۔ تصویر: آئی این این

افغان طالبان عنقريب متحدہ عرب امارات کے ساتھ ايک معاہدے کو حتمی شکل ديں گے جس کے تحت افغانستان ميں ہوائی اڈوں کا انتظام امارات کو سونپ ديا جائے گا۔ طالبان کے نائب وزير اعظم ملا عبدالغنی برادر نے ايک ٹويٹ ميں اس سمجھوتے کی تصديق کی اور بعد ازاں منگل کو کابل ميں رپورٹرز کو بھی بتايا کہ امارات کے ساتھ ايک معاہدہ از سر نو تشکيل ديا جا رہا ہے۔يہ پيش رفت طالبان کے امارات، ترکی اور قطر کے ساتھ کئی ماہ تک مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے۔ فوری طور پر يہ واضح نہيں کہ معاہدے ميں کيا کيا شامل ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے اس معاہدے کی تصديق فی الحال نہيں ہو پائی ہے۔ اس مذاکراتی عمل سے واقف ايک ذريعے نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتايا کہ بات چيت کے دوران قطر کا يہ مطالبہ تھا کہ اس کے سیکوریٹی دستے ہوائی اڈے پر موجود ہوں۔ افغانستان ميں طالبان کی عمل داری کے بعد قطر اور ترکی کی ٹيکنيکل ٹيميں ہوائی اڈوں کے آپريشنز اور سیکوریٹی امور کا معائنہ کرنے کے ليے افغانستان کا دورہ بھی کر چکی ہيں۔ يہ اسی وقت کی پيش رفت ہے جب بين الاقوامی افواج افغانستان چھوڑ رہی تھيں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK