سعودی پرو لیگ کے اہم میچ میں الاہلی نے ضیمک ایف سی کو۰۔۱؍گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ الاہلی کے ۵۶؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں، جبکہ النصر ( ۵۵) اور الہلال (۵۴) اس ہفتے اپنے میچز کھیلنا ابھی باقی ہیں۔
EPAPER
Updated: February 24, 2026, 10:03 PM IST | Riyadh
سعودی پرو لیگ کے اہم میچ میں الاہلی نے ضیمک ایف سی کو۰۔۱؍گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ الاہلی کے ۵۶؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں، جبکہ النصر ( ۵۵) اور الہلال (۵۴) اس ہفتے اپنے میچز کھیلنا ابھی باقی ہیں۔
سعودی پرو لیگ کے اہم میچ میں الاہلی نے ضیمک ایف سی کو۰۔۱؍گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ الاہلی کے ۵۶؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں، جبکہ النصر ( ۵۵) اور الہلال (۵۴) اس ہفتے اپنے میچز کھیلنا ابھی باقی ہیں۔
میچ کا واحد گول فرینک کیسی نے ۳۷؍ ویں منٹ میں ایک فری کک کے بعد پیدا ہونے والی افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکور کیا۔ تاہم، میچ کا سب سے ڈرامائی لمحہ آخری منٹ میں آیا جب ضیمک کے کھلاڑی میکا نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے برابری کر دی تھی، لیکن وی اے آر ریویو کے بعد اسے آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا، جس نے الاہلی کو یقینی شکست یا ڈرا سے بچا لیا۔
دمام میں کھیلے گئے ایسٹرن پروونس ڈربی میں القادسیہ نے الاتفاق کو۰۔۴؍گول سے عبرتناک شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ میں خود کو برقرار رکھا ہے۔ برینڈن روجرز کی زیرِ نگرانی القادسیہ کی ٹیم ناقابلِ شکست رہی ہے اور اب وہ ۵۳؍ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
A hard fought win 💪🏼🔴 pic.twitter.com/gGGVegLGzp
— Al Ahly SC 🇬🇧 (@AlAhlyEnglish) February 23, 2026
ناہیتن ناندیز میچ کے ہیرو رہے، جنہوں نے پہلا گول کیا اور دوسرے گول میں مدد فراہم کی۔ کرسٹوفر بونسو باہ، جولین کوئینونز (سیزن کا ۲۲؍واں گول) اور جولین ویگل نے القادسیہ کی جانب سے گول کیے۔ الشباب نے الریاض کو۱۔۳؍ سے ہرا دیا۔ یانک کاراسکو نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی، جس کے بعد ۲۰۲۶ء میں ان کے گولز کی تعداد۱۵؍ ہو گئی ہے۔الفتح کی واپسی: الفتح نے مسلسل ۸؍ میچز کی ناکامی کے بعد بالاآخر الاخدود کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر جیت کا رخ کر لیا۔
یہ بھی پڑھئے:کانتارا تنازع: ’’رنویر سنگھ جاؤ، تفتیش میں تعاون کرو‘‘
مسلسل ناکامیوں پر میلورکا کا بڑا فیصلہ، کوچ جگوبا اراساتی برطرف
اسپینش فٹ بال لیگ لا لیگا میں بقا کی جنگ لڑنے والے کلب میلورکا نے اپنی گرتی ہوئی کارکردگی کو بچانے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ہیڈ کوچ جگوبا اراساتی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیم مسلسل شکستوں کے باعث ریلیگیشن (تنزلی) کے سیاہ بادلوں میں گھری ہوئی ہے۔
کلب کی انتظامیہ کا یہ سخت فیصلہ سیلٹا ویگو کے خلاف ۰۔۲؍گول کی عبرتناک شکست کے محض ۲۴؍ گھنٹے بعد سامنے آیا۔ اس ہار نے میلورکا کو پوائنٹس ٹیبل پر خطرناک زون میں دھکیل دیا ہے، جہاں وہ ۲۵؍ میچوں میں صرف ۲۴؍ پوائنٹس کے ساتھ نیچے سے تیسری پوزیشن پر آچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ویسٹ انڈیز نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا سب سے بڑا اسکور بنا لیا
جگوبا اراساتی، جنہوں نے ۲۰۲۴ء میں اوساسونا چھوڑ کر میلورکا کی کمان سنبھالی تھی، گزشتہ سیزن میں ٹیم کو۴۸؍ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر لانے میں کامیاب رہے تھے۔ لیکن رواں سیزن ان کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ ۲۵؍ میچوں میں محض۶؍ فتوحات اور۱۳؍میں شکست ہوئی۔