یہاں رہائش پزیر انصاری اقراء مرزبان کومہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس ناسک کے زیرنگرانی ہونے والے آڈیولوجی اینڈ اسپیچ تھیراپی کے پہلے سال کےامتحان میں سب سےزیادہ مارکس حاصل کرنےپرگولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
EPAPER
Updated: June 18, 2025, 1:40 PM IST | Saadat Khan | Agripada
یہاں رہائش پزیر انصاری اقراء مرزبان کومہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس ناسک کے زیرنگرانی ہونے والے آڈیولوجی اینڈ اسپیچ تھیراپی کے پہلے سال کےامتحان میں سب سےزیادہ مارکس حاصل کرنےپرگولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
یہاں رہائش پزیر انصاری اقراء مرزبان کومہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس ناسک کے زیرنگرانی ہونے والے آڈیولوجی اینڈ اسپیچ تھیراپی کے پہلے سال کےامتحان میں سب سےزیادہ مارکس حاصل کرنےپرگولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
اقراء نے انجمن اسلام بیگم شریفہ کالسیکر گرلزانگلش ہائی اسکول ،بیلاسس روڈ سے ایس ایس سی اوردادر کے پیس سائنس کالج سے ایچ ایس سی پاس کیا۔ ۲؍ مرتبہ امتحان دینے کے بعد نیٹ میں ۴۸۶؍نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے نیشنل میڈیکل کالج ( نائر اسپتال) میںمذکورہ کورس میں داخلہ لیا۔ اقراء کے والد ٹیکسی ڈرائیور ہیں۔ مالی مشکلات کی وجہ سے نیٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعداقراء کیلئے مذکورہ کورس میں داخلہ لینا ایک چیلنج تھا۔ ایسےحالات میں میسکو ایجوکیشنل ٹرسٹ نے اقراء کےتعلیمی اخراجات کو پورا کیا ۔ میسکو کے مالی تعاون اور والدین سے ملنے والے حوصلے نے اقراء کی خوداعتمادی میں اضافہ کیا جس کی بنیاد پر اس نے مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، ناسک کے پہلے سال کے امتحان میں سیم ون اور سیم ٹو کے امتحانات میں ۱۲۰۰؍ میں سے ۹۵۰؍ مارکس حاصل کئے جو سب سے زیادہ نمبرات ہیں۔