Inquilab Logo

صنعتی دنیا نے ریپو کی شرح میں  کمی کا خیرمقدم کیا

Updated: May 23, 2020, 4:46 AM IST | New Delhi

معیشت کو متحرک کرنے کے مقصد سے آربی آئی نے ریپو ریٹ میں ۴۰؍ بیسس پوائنٹس کی کمی کی ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستانی صنعتی دنیا نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ریپو کی شرح میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اس سے مارکیٹ میں سرمایہ کی دستیابی بڑھے گی اور معیشت کو رفتار ملے گی۔ہندوستانی صنعت اور کامرس فیڈریشن نے آر بی آئی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے معیشت کو مضبوطی ملے گی۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سرمایہ بڑھانے کی اشد ضرورت ہے اور آر بی آئی کی یہ پہل اس سمت میں مناسب قدم ہے۔ ہندوستانی صنعتی تنظیم پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس صدر ڈی کے اگروال نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں سرمایہ کی دستیابی صنعتوں کے سامنے اہم مسئلہ ہے اور ریپو کی شرح گھٹنے سے اس کے حل میں مدد ملے گی۔ہندوستانی صنعت اور کامرس- ایسوچیم نے آر بی آئی کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہندوستانی معیشت تیزی سے ترقی کی راہ پر بڑھے گی۔ ایسوچیم کے سیکریٹری جنرل دیپک سود نے کہا کہ اس سے چھوٹے صنعتوں کو خصوصی مدد اور کاروباریوں کو تجارت کرنے کے آسانی ہوگی۔ ہندوستانی برآمداتی فیڈریشن نے حکومت کے ریپو کی شرح میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فائدہ ملے گا لیکن بینکوں کو یہ فیصلہ تیزی سے لاگو کرنا چاہیے۔ صنعتوں کو فوری امداد دینا وقت کی ضرورت ہے۔فیو کے صدر شرد کمار سراف نے کہا کہ برآمد کنندگان کے۷۰؍ فیصد سے ۸۰؍ فیصد آرڈر منسوخ ہو چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ روزگار کا بھاری نقصان ہوا ہے اور غیر فعال اثاثہ بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منظر نامے کو دیکھتے ہوئے برآمدکنندگان کو فوری طور پر پیکج دینا چاہئے اور صنعتوں کی مدد کرنی چاہئے۔ہندوستانی صنعت کنفیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل چندر جیت بنرجی نے کہا کہ آر بی آئی کا قدم پرجوش بھرنے والا ہے لیکن اس کا فائدہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل وقت میں کاروباری اعتماد بحال کرنے کی سمت میں کام کیا جانا چاہئے۔آل انڈیا تاجر فیڈریشن نے ریپو کی شرح میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاروباریوں کو اس کا فائدہ ملے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK