Inquilab Logo Happiest Places to Work

گجرات میں اُردو والوں کیلئے فخر کا مقام، ریاست سے پہلی پی ایچ ڈی ڈگری تفویض

Updated: April 14, 2026, 11:59 AM IST | Inquilab News Network | Ahmedabad

ہل گجرات اور اہل اردو کیلئے یہ بہت اہم خبر ہے کہ اب گجرات کی ایک یونیورسٹی میں بھی اردو میں تحقیق کا کام شروع ہوگیا ہے۔احمد آباد میں واقع گجرات یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کا سلسلہ شروع ہونے سے قبل ریاست کی کسی یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل نہیں تھا۔

A Memorable Picture On The Occasion Of The Awarding Of The First Phd Degree In Urdu By Gujarat University:Photo:INN
گجرات یونیورسٹی کی جانب سے اُردو مضمون میںپی ایچ ڈی کی پہلی ڈگری تفویض کئے جانے کے موقع پر ایک یادگار تصویر-تصویر:آئی این این
اہل گجرات اور اہل اردو کیلئے یہ بہت اہم خبر ہے کہ اب گجرات کی ایک یونیورسٹی میں بھی اردو میں تحقیق کا کام شروع ہوگیا ہے۔احمد آباد میں واقع گجرات یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کا سلسلہ شروع ہونے سے قبل ریاست کی کسی یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل نہیں تھا۔ گزشتہ دنوں ۴؍ اپریل بروز سنیچر کوشعبۂ اردو اور فارسی کیلئے ایک تاریخ ساز اور یادگار دن بنا جب شعبے میں پہلی بار ریسرچ اسکالر انصاری عظمیٰ پروین اقبال احمد کے پی ایچ ڈی کا وائیوانہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔گجرات یونیورسٹی کے شعبۂ اردو اور فارسی کے صدر ڈاکٹر مسیح الزماںانصاری کی کوششوں سے ۲۰۱۸ء میں اُردو میںپی ایچ ڈی  کی ڈگری کا آغاز ہوا تھا۔ اس کی اطلاع ڈاکٹر مسیح الزماں نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ فراہم کی۔اس کی وجہ سے اردو والوں میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے۔
 
 
۲۰۱۸ء میںپی ایچ ڈی کیلئے داخلہ پانے والے ریسرچ اسکالر وں نے مختلف موضوعات پر  اپنے تحقیقی کام کا آغاز کیا تھالیکن کوروناکی وجہ سے انہیں اپنے تحقیقی مقالے کو مکمل کرنے میں کچھ تاخیر ہوئی۔ ہرطرح کی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے  کچھ ریسرچ اسکالر نے اپنا تحقیقی کام مکمل کر کے گزشتہ دنوں یونیورسٹی کے سپرد کیا ، جس کے بعد ان کے وائیواکا(زبانی امتحان کا)  عمل شروع ہوا۔
 
 
یونیورسٹی کی پہلی ریسرچ اسکالر انصاری عظمیٰ پروین نے اپنے تحقیقی موضوع ’محمد علوی کی شاعری کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ‘ بہترین انداز میں پورا کیا۔ اس تحقیقی مقالے کے زبانی  امتحان)کیلئے  خارجی ممتحن کے طور پر ڈاکٹر قاضی نوید احمد صدیقی (مولانا آزاد کالج آف آرٹس،سائنس اینڈ کامرس،اورنگ آباد) نے شرکت کی اور ریسرچ اسکالر کے تحقیقی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور انھیں پی ایچ ڈی کی ڈگری کیلئے اہل قرار دیا گیا۔یہ تحقیقی مقالہ ڈاکٹر ناظمہ انصاری(صدر شعبۂ اردو، فارسی اور اسلامک کلچر، گجرات آرٹس اینڈ سائنس کالج،ایلس برج، احمد آباد) کی نگرانی میںمکمل کیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK