Inquilab Logo

کانگریس کے اقتدار میں آنے پر آندھرا کو خصوصی ریاست کا درجہ دلانے کا وعدہ

Updated: January 28, 2024, 9:21 AM IST | Agency | Hyderabad

کانگریس کی ریاستی صدر وائی ایس شرمیلا کا گنڈ لکما پروجیکٹ کا معائنہ، وائی ایس آرحکومت پر اس پروجیکٹ کو نظر انداز کرنے کا الزام۔

YS Sharmila among his supporters. Photo: INN
وائی ایس شرمیلا اپنے حامیوں کے درمیان۔ تصویر : آئی این این

آندھرا پردیش کانگریس کی صدر  وائی ایس شرمیلا نے کانگریس کے اقتدار میں آنے پر ریاست کو خصوصی درجہ دلانے کا وعدہ کیا۔ وائی ایس آرکانگریس پر گنڈ لکما پروجیکٹ کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔   
یاد رہے کہ کانگریس کی ریاستی صدر بننے کے بعد سے وائی ایس شرمیلا سرگرم ہیں۔ لگاتار اپنے بھائی جگن موہن ریڈی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
  انہوں نے سنیچر کو گنڈ لکما پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔اس موقع پرشرمیلا نے کہا ،’’اے پی کو خصوصی ریاست کا درجہ اور وشاکھا اسٹیل پلانٹ تب ہی ملے گا جب کانگریس اقتدار میں آئے گی۔‘‘
 شرمیلا نے الزام لگایا،’’ گنڈ لکماپروجیکٹ کو وائی ایس آرکانگریس حکومت نظر انداز کررہی ہے۔ ‘‘ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’وائی ایس آر گنڈلاکما پرجیکٹ جل یگنم کے حصہ کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ گنڈلکما ایک ایسا پروجیکٹ ہے جو۱۲؍ منڈلوں کو پینے کا پانی فراہم کرتا ہے اور ایک لاکھ ایکڑ زمین پر کاشت  کیلئے پانی فراہم کرتا ہے۔ اس پروجیکٹ کا پہلا دروازہ۱۶؍ ماہ قبل اور دوسرا دروازہ تین ماہ قبل بہہ گیا تھا۔‘‘
انہوں نے وائی ایس آر سی پی حکومت پر تنقید کی کہ گنڈلاکما پروجیکٹ کی دیکھ بھال کیلئے سالانہ ایک کروڑ روپے بھی نہیں دیئے گئے۔  وزیر آبپاشی نے اس پروجیکٹ کی کوئی پروا نہیں کی۔‘‘
 اے پی کانگریس کی صدر  نے ریاست کےو زیر اعلیٰ  اوراپنے  بھائی جگن موہن ریڈی کو اپنے احسانات  یاددلا ئے تھے اورانہیں  ریاست کی   بدحالی کی وجہ بتایا تھا ۔  انہوں نے کانگریس کے لیڈروں اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جگن کے  اس بیان کا جواب دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی نے ریاست اور ان کے خاندان کو تقسیم کر دیا ہے۔شرمیلا نے کہا،’’ وائی ایس خاندان کی تقسیم کی وجہ جگن ہیں۔ بھگوان اور ان کی والدہ وجے اماں اس کا ثبوت ہیں۔ جب وائی ایس آر کانگریس پارٹی مشکل حالات سے گزررہی تھی تو اُس وقت۱۸؍ ایم ایل ایز نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ایسے حالات میں پارٹی کو بچانے کیلئے میں نے۳؍ہزار۲؍سو کلومیٹر کی یاترا کی تھی۔ جب بھی ضرورت پڑی  میںنے اپنے بھائی جگن کی کامیابی کیلئے مہم چلائی تھی۔‘‘ انہوں نے بھی یہ کہا، ’’ریاست کی بدحالی کی وجہ وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK