Inquilab Logo

شرح سود میں تخفیف شیئر مارکیٹ کی سمت طے کرے گی

Updated: December 18, 2023, 1:19 PM IST | Agency | Mumbai

زبردست خریداری کی بدولت گزشتہ ہفتے نئی تاریخ رقم کرچکے گھریلو اسٹاک مارکیٹ پر فیڈ ریزروکا فیصلہ اثرانداز ہوگا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

مثبت عالمی رجحان کے درمیان مقامی سطح پر مضبوط اقتصادی اعداد و شمار اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ذریعہ ترقی کے اندازے میں بہتری سے زبردست خریداری کی بدولت گزشتہ ہفتے نئی تاریخ رقم کرچکے گھریلو اسٹاک مارکیٹ پر اگلے ہفتے فیڈ ریزرو کے نئے سال میں شرح سود میں کمی کے واضح اشارے کا اثر برقرار رہے گا۔
امریکہ میں ۱۰؍ سالہ بانڈ ییلڈ کے ۴؍ فیصد گرنے سے ترقی پذیر بازاروں کے لارج کیپ اورسرمائے کے بہاؤ میں اضافے کی بدولت پچھلے ہفتے بی ایس ای کا۳۰؍ حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس۱۶۵۸ء۱۵؍ پوائنٹس یعنی۲ء۴؍ فیصد چھلانگ لگاکر ہفتے کے آخر میں پہلی بار۷۱؍ ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار۷۱۴۸۳ء۷۵؍ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی۴۸۷ء۲۵؍ پوائنٹس یعنی ۲ء۳۲؍ فیصد اچھل کر کل وقتی بلند ترین سطح۲۱۴۵۶ء۶۵؍ پوائنٹس پر رہا۔
زیر نظر ہفتے میں بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی زبردست خریداری ہوئی۔ اس کی وجہ سے ہفتے کے آخر میں بی ایس ای کا مڈ کیپ ۹۰۷ء۴۴؍ پوائنٹس یعنی۲ء۶؍ فیصد بڑھ کر۳۶۱۹۸ء۳۵؍ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ، اسمال کیپ ۹۷۸ء۸۴؍ پوائنٹس یعنی۲ء۴؍ فیصد مضبوط ہوکر پہلی بار۴۲؍ ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار۴۲۰۸۳ء۲۱؍ پوائنٹس پر رہا۔
 تجزیہ کرنے والوں کے مطابق ملکی اور عالمی دونوں محاذوں سے مثبت اشاروں سے پرجوش ہوکر گزشتہ ہفتے بازار نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ مضبوط گھریلو صنعتی پیداوار اور مینوفیکچرنگ پی ایم آئی کے اعداد و شمار کے ساتھ ساتھ ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی پیشین گوئی پر آر بی آئی کے مثبت تبصروں نے مارکیٹ کی تیزی تعاون دیا۔ امریکی بانڈ ییلڈ میں گراوٹ اور ۲۰۲۴ء میں امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کٹوتی کے واضح اشارے نے مارکیٹ کی توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK