Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’باندرہ کے لنک اسکوائر مال میں آتشزدگی کے بعد پوری عمارت کا اسٹرکچرل آڈٹ کرایا گیا‘‘

Updated: July 14, 2025, 11:04 AM IST | Mumbai

بامبے ہائی کورٹ کو اطلاع دی گئی، عدالت کو بتایا گیا کہ جائزہ لینے اور آڈٹ کی کارروائی مکمل ہوچکی ہے، رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

File photo of the fire at Link Square Mall. Photo: INN
لنک اسکوائر مال میں آتشزدگی کا فائل فوٹو۔ تصویر: آئی این این

باندرہ کے لنکنگ روڈ پر لنک اسکوائر پریمیسز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈمیں واقع کروما شو روم میں لگنے والی آگ پر اسی عمارت میں موجود چائنا گیٹ ریسٹورنٹ پرائیویٹ لمٹیڈ و دیگر ہوٹلوں اور دکانوں  نے آگ لگنے کے بعد ملبہ ہٹائے نہ جانے کی شکایت کرتے ہوئے عمارت کا آڈٹ کرانے کی درخواست کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ میں عرضداشت داخل کی گئی ہے ۔
اس پر لنک اسکوائر پریمیسز کوآپریٹو سوسائٹی نے بامبے ہائی کورٹ کے روبرو حلف نامہ داخل کرتے ہوئے عمارت کا آڈٹ کرلئے جانے سے آگاہ کرتے ہوئےرپورٹ کے منتظر ہونے کی اطلاع دی تھی۔
 عمارت کا آڈٹ کرانے کی درخواست کرنے والے ریسٹورنٹ نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ بالا عمارت میں واقع کروما نامی شو روم میں لگنے والی آگ سے نہ صرف دو ریسٹورنٹ کو بلکہ دو سو سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچاتھا اور یہ کہ مذکورہ بالا شوروم جو سابق ایم ایل اے ذیشان صدیقی کا تھا ،آگ بجھانے میں ۲۲؍ گھنٹے لگے تھے۔ 
چائناگیٹ گروپ اینڈ ریسٹورنٹ، ٹیپ ریسورنٹ اور گلوبل فیوژن کے وکلاء انکل سیٹھ اور یشراج ٹونگیا کے ذریعہ عمارت کا آڈٹ کرانےکی درخواست اور ملبہ نہ ہٹائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کورٹ سے اپیل کی گئی کہ وہ اس معاملہ میں بی ایم سی کو ہدایت جاری کریں۔
دوسری جانب سوسائٹی کی سیکریٹری تبسم شیخ نے اس ضمن میں ایک حلف نامہ دائر کیااور کورٹ بتایا کہ عمارت کا جائزہ لینے اور آڈٹ کرانے میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے بلکہ سوسائٹی نے۲۰؍جون کو مہیمتورا کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کو عمارت کاجائزہ لینے اور آڈٹ کرانے کی اجازت دے دی تھی۔ تاہم جائزہ لینے اور آڈٹ کی کارروائی مکمل ہوچکی ہے اور رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔کورٹ کو داخل کردہ حلف نامہ کے ذریعہ پہلے اور دوسرے منزلہ کا ملبہ کافی حد تک ہٹائے جانے کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK