• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: میونسپل کارپوریشن کے ۷۴؍کلرکوں کا تبادلہ

Updated: September 01, 2025, 1:07 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

برسوں سے ایک ہی محکمے میں کام کررہے تھے، نئی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالنے کا حکم دے دیا گیا۔

Bhiwandi Nizampur City Municipal Corporation headquarters. Photo: INN
بھیونڈی نظامپور شہر میونسپل کارپوریشن کا صدردفتر۔ تصویر: آئی این این

میونسپل کمشنر انمول ساگر نے برسوں سے ایک ہی محکمے میں جمے بیٹھے ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ۷۴؍ ملازمین کا تبادلہ کر دیا ہے۔ ان میں کئی ملازمین ۲۰۱۷ءسے ایک ہی شعبے میں تعینات تھے، جس کی شہریوں اور سماجی نمائندوں نے بارہا شکایت کی تھی۔ محکمہ کے سربراہان کا تو وقتاً فوقتاً تبادلہ ہوتا رہالیکن ماتحت عملہ اپنی پرانی کرسیوں سے ٹس سے مس نہیں ہو رہا تھا جس کے سبب نظام میں جمود اور غیر شفافیت پیدا ہو گئی تھی۔ 
 میونسپل کمشنر نے واضح انتباہ دیا ہے کہ جو ملازم نئی جگہ پر چارج سنبھالنے میں کوتاہی کرے گا یا تبادلہ رکوانے کے لئے کسی سیاسی یا غیر سیاسی دباؤ کا سہارا لے گا، اس کے خلاف محکمہ جاتی تادیبی کارروائی کی جائے گی اور یہ بات افسران کی خفیہ رپورٹ میں درج ہوگی۔ انمول ساگر نے حکم نامے میں یہ بھی کہا ہے کہ انچارج کے عہدے پر کسی بھی ملازم کو نہ تو اضافی تنخواہ و بھتہ ملے گا، نہ ہی مستقل تقرری یا ترقی کا کوئی حق پیدا ہوگا۔ اگر انچارج ملازم کی کارکردگی غیر اطمینان بخش رہی تو بغیر نوٹس فوری طور پر اس ذمہ داری سے ہٹا دیا جائے گا۔ 
  کمشنر کا یہ قدم برسوں سے ایک ہی محکمے میں جمے ملازمین کو ہلانے اور کارپوریشن کے انتظامی نظام میں شفافیت لانے کی ایک بڑی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK