• Fri, 06 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تہوار کے دوران بھیڑ کے پیش نظر پلیٹ فارم ٹکٹ کی فروخت پر وقتی پابندی عائد کردی

Updated: November 06, 2026, 1:44 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ویسٹرن اور سینٹرل ریلوے نے تہوار کے دوران بھیڑ کے پیش نظر پلیٹ فارم ٹکٹ کی فروخت پر وقتی پابندی عائد کردی۔

The sale of platform tickets has also been banned at LTT. Photo: INN
ایل ٹی ٹی پر بھی پلیٹ فارم ٹکٹ کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تصویر: آئی این این

دیوالی کی تعطیلات اور آنے والی چھٹھ پوجا کے دوران کثرت سے مسافروں کی آمد و رفت کے پیش نظر ویسٹرن ریلوے کے ممبئی ڈویژن نے ۶؍ بڑے اسٹیشنوں  باندرہ ٹرمنس، واپی، ولساڈ، ادھنا، سورت اور بھستان پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت پر ۱۵؍نومبر ۲۰۲۶ءتک عارضی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اسی طرح سینٹرل ریلوے میں ۵؍ اسٹیشنوں سی ایس ایم ٹی، دادر، ایل ٹی ٹی، تھانے اور کلیان اسٹیشنوںپر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریلوے احاطے، آپریشنل کارکردگی کو برقرار رکھیں اور صحیح ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کے لئے ٹرینوں کی حفاظت اورانہیں آسانی سے سوار ہونے اور اترنے کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھئے: ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود بی ایم سی نے اب تک دیا مرزا کا ویڈیو دوبارہ اَپ لوڈ نہیں کیا

اس تعلق سے ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او ونیت ابھیشیک کے مطابق، تہوار کے موسم میں مسافروں کا بہت زیادہ رش دیکھا جاتا ہے۔ اس  دوران، پلیٹ فارمز پر ان کے ساتھ مسافروں کی موجودگی، جو خود سفر نہیں کر رہے ہیں، بھیڑ میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں۔ نظم و نسق برقرار رکھنے اور ہجوم کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے، ان شناخت شدہ اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کے اجراء کو عارضی طور پر معطل کرکے پلیٹ فارم کے علاقوں میں داخلے کو کنٹرول کیا گیا ہے۔ البتہ بزرگ شہری، طبی مسائل سے دوچار  مسافر، حاملہ خواتین اور معذور مسافروں کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے تاکہ سفر کے دوران تکلیف سے بچا جا سکے۔

سینٹرل اورویسٹرن ریلوے انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ تمام مسافروں اور ریل صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پلیٹ فارم علاقے میں غیر ضروری موجودگی سے گریز کریں اور اپنا مکمل تعاون کریں۔ اس سے ریلوے انتظامیہ کو تہوار کے موسم میں سب کے لئے محفوظ اور پریشانی سے پاک سفر کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK