• Fri, 06 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود بی ایم سی نے اب تک دیا مرزا کا ویڈیو دوبارہ اَپ لوڈ نہیں کیا

Updated: November 06, 2026, 1:37 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود بی ایم سی نے جمعرات، ۵؍ نومبر تک اداکارہ دیا مرزا کا سادگی سے دیوالی منانے کی درخواست کرنے والا پیغام دوبارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اَپ لوڈ نہیں کیا تھا۔

Actress Dia Mirza. Photo: INN
اداکارہ دیا مرزا۔ تصویر: آئی این این

بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود بی ایم سی نے جمعرات، ۵؍ نومبر تک اداکارہ دیا مرزا کا سادگی سے دیوالی منانے کی درخواست کرنے والا پیغام دوبارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اَپ لوڈ نہیں کیا تھا۔ افسران کے مطابق بی ایم سی کمشنر اشوینی بھیڈے اس تعلق سے حتمی فیصلہ کریں گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت کے حکم کا ٹھیک طرح سے جائزہ لینے کے بعد ویڈیو اَپ لوڈ کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: یکساں سول کوڈ سے متعلق مشورے اور اعتراضات منگوانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

یاد رہے کہ صوتی آلودگی کے موضوع پر بامبے ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لے کر مفاد عامہ کی عرضداشت پر سماعت شروع کی ہے اور شنوائی کے دوران فضائی آلودگی پر بھی عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ ججوں نے فلمی اور معروف شخصیات کو مشورہ دیا تھا کہ وہ شہری انتظامیہ سے پیسے لئے بغیر مفت میں عوام کو سادگی سے دیوالی منانے کا پیغام دیں۔ اس پر عمل کرتے ہوئے اداکارہ دیا مرزا نے سادگی سے دیوالی منانے کا ویڈیو پیغام دیا تھا جسے بی ایم سی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ڈال دیا تھا۔ تاہم بی جے پی کو دیا مرزا کی مذہبی شناخت اور ماضی میں بی جے پی مخالف بیانات کی وجہ سے اعتراض تھا جس پر دبائو میں آکر بی ایم سی نے ان کا ویڈیو نکال دیا تھا۔ اگرچہ ۳؍ نومبر ہائی کورٹ نے بی ایم سی کو زبانی ہدایت دی تھی کہ ان کا ویڈیو دوبارہ اَپ لوڈ کیا جائے۔ تاہم ۵؍ نومبر کو خبر لکھے جانے تک اس پر عمل نہیں ہوا تھا۔ اگر بی ایم سی بروقت ویڈیو اپ لوڈ نہیں کرتی تو دیوالی ختم ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK