Inquilab Logo

باندرہ ر یکلیمیشن پر بائیک کی ریس لگانے والا نوجوان پولیس کی گرفت میں

Updated: April 01, 2024, 12:14 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

پولیس تحویل میں ملزم نےنئے ویڈیو میں شہریوں سےاسٹنٹ اور قانون کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی۔

Accused with bike in police custody. Photo: INN
بائیک کے ساتھ ملزم پولیس کی تحویل میں۔ تصویر : آئی این این

باندرہ ریکلیمیشن پر بائیک ریس کرنے اور اس دوران پولیس کو چکمہ دے کر بھاگنے کا خود کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفت میں لے کر اس کے خلاف کارروائی کی ہے ساتھ ہی اس کا پولیس تحویل میں ایک ویڈیو بھی نکالا ہے جس میں وہ شہریوں کو پیغام دے رہا ہے کہ ایسی حرکت (ریس اور اسسٹنٹ ) اور قانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔ 
 ممبئی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر اس سلسلے میں کی گئی کارروائی کے تعلق سے ایک پیغام لکھا گیا ہے۔ یہ پیغام انگریزی میں ہے لیکن اس میں پولیس نے ہندی کے محاورہ کا بھی بخوبی استعمال کیا ہے۔ پیغام یہ ہے: ’’چیلنج قبول کرلیا گیا! تمہاری ’سام‘ (چالاکی) کا اکثر نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ تمہیں ’دنڈ‘ (جرمانہ) کا سامنا کرتے ہوئے ’دام‘ (پیسے) ادا کرنے پڑتے ہیں۔ یہ کام قانون کے ذریعہ کیا جاتا ہے جو ہر فرد پر بغیر کسی ’بھید‘ (امتیاز) کے نافذ ہوتا ہے۔ یہ بات ان ملزمین کو اچھے سے سمجھ آگئی ہے جو ’وائرل ویڈیو‘ میں ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر کرتب بازیاں کرتے دکھائی دے رہے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: باندرہ قبرستان کا پلاٹ بی ایم سی کے حوالے کرنے کا حکم

 پولیس کے پیغام میں مزید تحریر ہے کہ ’’اپنی ’سدبدھی‘ (اچھی سمجھ) پر یقین رکھو اور بے حسی کے کام سے پرہیز کرو۔ 
 اخیر میں بتایا گیا ہے کہ ’’کھیر واڑی پولیس اسٹیشن کے افسران نے اسٹنٹ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ ‘‘
 اسی پیغام میں ایک ویڈیو بھی شامل ہے جس میں گرفتار شدہ ملزم(جس کی شناخت چھپانے کیلئے اس کا چہرہ قصداً دھندلا کردیا گیا ہے) عوام کو قانون کی خلاف ورزی کرنے سے منع کررہا ہے۔ ویڈیو میں پہلے اس نے اپنا نام بتایا لیکن جدید تکنیک کی مدد سے یہاں پر آواز بند کردی گئی جس سے اس کا نام سنائی نہیں دے رہا۔ اس کے بعد اس نے کہا کہ ’’میں پوائی مرارجی نگر میں رہتا ہوں۔ میرے انسٹا گرام آئی ڈی پر ریسنگ کا ایک ویڈیو ڈالا تھا بائیک کا جس میں میں اسٹنٹ کررہا تھا۔ میرے دوست اسٹنٹ کررہے تھے۔ اس میں ادھر ریکلیمیشن پر ڈالا تھا ویڈیو، اس میں پولیس کو چکمہ دے کر بھاگ رہے تھے ہم لوگ تو اس کے دوسرے دن ہم کو پولیس نے پکڑا قانونی کارروائی کی اور اس کے بعد میں میرے اوپر کیس ہوا اور گاڑی سے گرنے سے میرے پیر پر بھی لگا تو آپ لوگوں سے یہی ونتی (درخواست) ہے کہ آپ لوگ کرپا (مہربانی) کرکے کچھ بھی غلط کام نہ کریں اور پولیس کو دھوکہ اور چکمہ نہ دیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK