یکم اگست کو کانسٹی ٹیوشن کلب دہلی میں’نیشنل ٹاؤن ہال اگینسٹ ای۔۲۰‘کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے لوگ براہِ راست اور آن لائن جڑ سکیں گے۔
EPAPER
Updated: July 28, 2026, 11:31 AM IST | New Delhi
یکم اگست کو کانسٹی ٹیوشن کلب دہلی میں’نیشنل ٹاؤن ہال اگینسٹ ای۔۲۰‘کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے لوگ براہِ راست اور آن لائن جڑ سکیں گے۔
عام آدمی پارٹی (آپ) نے ’ای-۲۰‘ پیٹرول کے مسئلے پر ملک گیر مہم تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کی طرف سے یکم اگست کو یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں’نیشنل ٹاؤن ہال اگینسٹ ای۔۲۰‘کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے لوگ براہِ راست یا آن لائن سے جڑ سکیں گے۔ پروگرام میں اس مسئلے میں دلچسپی رکھنے والے ماہرین، گاڑیوں کے مالکان اور متاثرین کو اپنی بات رکھنے کا موقع دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ای۔۲۰ پیٹرول کے مسئلے پر آگے کی حکمتِ عملی پر بھی تبادلہٴ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے بڑی تعداد میں ٹاؤن ہال میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھئے: رائے گڑھ ضلع پریشد کے صدر کا فرمان، بلا اجازت میڈیا سے بات نہ کی جائے
دہلی کے سابق وزیراعلیٰ نے بتایا کہ دہلی اور آس پاس کے شہروں سے آنے والے لوگ کانسٹی ٹیوشن کلب پہنچ کر پروگرام میں براہِ راست طور پر حصہ لے سکتے ہیں جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والے لوگ آن لائن جڑ سکیں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اس مسئلے پر مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ اس مسئلے کی وجہ سے پریشان ہیں اور گاڑیوں کے مالکان کی طرف سے مائلیج نیز گاڑیوں پر برے اثرات کی شکایتیں سامنے آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح نوجوانوں نے متحد ہو کر اپنی آواز اٹھائی اور حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، اسی طرح ’ای۔۲۰‘ کے مسئلے پر بھی لوگوں کو متحد ہو کر آواز اٹھانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ’ ای۔۲۰‘ سے جڑے فریقین کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر ان کے مسائل اور تجاویز کو سامنے رکھا جائے گا۔
میڈیا سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جس طرح نوجوانوں نے متحد ہوکر حکومت کو جھکایا، اب اسی طرح ای۔۲۰؍ کے مسئلے پر بھی لوگوں کو متحد ہو کر اپنی آواز اٹھانی ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: اسکولوں کے پاس اناج کا ذخیرہ ختم ، مڈڈے میل کی کھچڑی خطرےمیں
آن لائن جڑنے کا طریقہ
’ ای ۲۰‘ کے خلاف عام آدمی پارٹی کی اس تحریک سے ملک کے عوام کو جڑنے کیلئے
8588833212
نمبر پر جمعہ تک واٹس ایپ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ اس کے بعد شرکاء کو ایک لنک بھیجا جائیگا جس کے ذریعے وہ آن لائن جڑ سکیں گے۔