Updated: February 19, 2026, 12:58 PM IST
| Mumbai
او رومیو: شاہد کپور کی فلم’’او رومیو‘‘کو ریلیز ہوئے ۶؍ دن مکمل ہو چکے ہیں۔ فلم نے دنیا بھر سے اب تک ۶۱؍ کروڑ روپے سے زیادہ کما لیے ہیں، جبکہ ہندوستان میں ۴۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ لوگ مسلسل فلم دیکھنے کے لیے سنیما گھروں کا رخ کر رہے ہیں، لیکن ہر کسی کے ذہن میں ایک ہی سوال تھا کہ اوپننگ ڈسکلیمر میں عامر خان کا شکریہ کیوں ادا کیا گیا ہے؟ نہ تو وہ فلم سے جڑے ہیں اور نہ ہی کسی اور حیثیت سے نظر آتے ہیں… مگر اب وشال بھردواج نے بڑا انکشاف کیا ہے کہ فلم کی اصل کہانی عامر خان نے ہی بدلی تھی۔ آئیے جانتے ہیں کس ولن کو مارنے کا پلان بنایا گیا تھا؟
عامر خان اور وشال بھردواج۔ تصویر:آئی این این
شاہد کپور کی فلم ’’او رومیو‘‘ نے اب تک دنیا بھر میں ۶۱؍کروڑ روپے سے زیادہ کما لیے ہیں جبکہ ہندوستان میں ۶؍ دنوں میں ۴۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ وشال بھردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو ناظرین کافی پسند کر رہے ہیں۔ خاص طور پر فلم میں موسیقی کے استعمال اور ایکشن کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ فلم میں شاہد کپور اور ترپتی ڈمری کے علاوہ نانا پاٹیکر، اویناش تیواری اور فریدہ جلال نے بھی شاندار اداکاری کی ہے جبکہ وکرانت میسی اور تمنا بھاٹیا نے کیمیو کیا ہے، جہاں سے اصل کہانی میں موڑ آتا ہے۔ اگر آپ نے فلم دیکھی ہے تو آپ نے بھی اوپننگ ڈسکلیمر میں عامر خان کا نام ضرور دیکھا ہوگا۔ کئی لوگوں نے سوال اٹھایا کہ وشال نے اداکار کا شکریہ کیوں ادا کیا؟ اب اس کا جواب سامنے آ گیا ہے۔
شاہد کپور نے’’او رومیو‘‘میں اُسترا نامی ڈان کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ ترپتی ڈمری افشاں کے رول میں نظر آئی ہیں۔ فلم میں اویناش تیواری مرکزی ویلن کے کردار میں ہیں۔ تاہم فلم میں تین اور ویلن بھی ہیں جو اویناش کے کردار جلال کے ساتھ ملے ہوئے ہوتے ہیں ان میں ایک وکیل اور ایک پولیس والا شامل ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ پہلے ویلن کو مارنے کا پلان دراصل عامر خان کا دیا ہوا آئیڈیا تھا؟ اسی مقام سے افشاں اور اُسترا کی محبت کی کہانی شروع ہوتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں وشال بھردواج نے کیا کہا۔
یہ بھی پڑھئے:فرانس میں کیوں چلتا ہے شاہ رخ خان کا جادو؟
عامر کا’’او رومیو‘‘ سے مضبوط تعلق
درحقیقت’’او رومیو‘‘ کے اوپننگ ڈسکلیمر میں عامر خان کا ذکر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے تھے۔ کئی لوگوں کو امید تھی کہ سپر اسٹار اس کرائم ڈراما میں کیمیو کرتے ہوئے نظر آئیں گے، مگر ایسا نہیں ہوا اور وہ پوری فلم میں کہیں نظر نہیں آئے۔ مداح فلم سازوں سے پوچھ رہے تھے کہ ان کا فلم سے کیا تعلق ہے؟ اب وشال بھردواج نے اس کا جواب دے دیا ہے۔ انہوں نے ایک نیوز ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’عامر فلم کی اسکرپٹ سننا چاہتے تھے اور جب انہوں نے اسے سنا تو مجھے ایک آئیڈیا دیا کہ فلم کے ایک اہم موڑ پر کسی کردار کو مار دیا جانا چاہیے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:اے آئی انسانی تاریخ میں تبدیلی کا بڑا انقلاب: مودی
فلم’’او رومیو‘‘ میں ایک منظر آتا ہے جہاں ریسٹورنٹ میں وکیل انجم انصاری (ریش لامبا) کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ پہلے یہ کوشش ترپتی ڈمری کرتی ہیں، مگر بعد میں شاہد کپور کے ہاتھوں وہ مارا جاتا ہے۔ وشال بھردواج نے بتایا کہ’’یہ آئیڈیا عامر خان کا تھا، اسی لیے انہیں خصوصی شکریہ کہا گیا کیونکہ اسی منظر سے اُسترا (شاہد کپور) افشاں (ترپتی ڈمری) کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ اسے احساس ہوتا ہے کہ وہ بدلہ لینے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔‘‘وشال بھردواج کے مطابق پوری محبت کی کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے اور یہ فلم کا ایک بڑا پلاٹ پوائنٹ تھا۔ اسی لیے وہ دل سے عامر خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے تھے۔