• Fri, 09 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ بڑھتےاخراجات سے توجہ ہٹانے کیلئے میرا نام، مذہب استعمال کرتے ہیں:عبدل ایل سید

Updated: October 09, 2026, 7:02 PM IST | Washington

امریکی سینیٹ امیدوار عبدل ایل سید کا کہنا ہے کہ ٹرمپ رہائش کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے توجہ ہٹانے کے لیے ان کا نام، مذہب استعمال کرتے ہیں،سید کا یہ بیان ٹرمپ کے ذریعے انہیں بنیاد پرست، انتہا پسند اور محمد کہے جانے کے بعد آیا۔

American Democratic candidate Abdul El-Sayed, who is in the race for the Senate in Michigan. Photo: X
مشی گن میں سینیٹ کی دوڑ میں شامل امریکی ڈیموکریٹک امیدوار عبدل ایل سید۔ تصویر: ایکس

مشی گن میں سینیٹ کی دوڑ میں امریکی ڈیموکریٹک امیدوار عبدل ایل سیدنے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ رہائش کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے رائے دہندگان کی توجہ ہٹانے کے لیے ان کا نام اور مذہب استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’وہ جانتے ہیں میرا نام عبدال ہے۔ وہ اسے ہر روز کہتے ہیں،لیکن وہ صرف مجھ پر حملہ نہیں کر رہے۔ وہ ہم سب پر حملہ کر رہے۔ وہ ہمارے بارے میں بہت کم سوچتے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ’’سوچتے ہیں کہ وہ میرا نام اور میرا مذہب استعمال کر کے ہمیں ان تکالیف سے نجات دلا سکتے ہیں جبکہ ان کی پالیسیاں ہم پر پٹرول پمپ پر، گروسری اسٹور پر، اور ڈاکٹر کے دفتر پر برا اثرڈال رہی ہیں۔انہوں نے کہا،’’وہ سوچتے ہیں کہ ہم بہتر نہیں جانتے،تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔‘‘ 
واضح رہے کہ ٹرمپ نے بدھ کو ٹروتھ سوشل پوسٹ میں ایل سید کو ’’بنیاد پرست انتہا پسند‘‘ قرار دیا، انہیں ’’محمد‘‘ کے نام سے پکارا۔یاد رہے کہ ایل سید، ایک معالج اور وین کاؤنٹی کے سابق ہیلتھ ڈائریکٹرہیں، انہوں نے اگست میں ایک قریبی پرائمری میں نمائندہ ہیلی اسٹیونز کو شکست دے کر  ڈیموکریٹک نامزدگی جیتی۔ انہوں نے ۲۰۱۸ء میں گورنر کے لیے انتخاب لڑاتھا اور سینیٹر برنی سینڈرز کے حمایت یافتہ ہیں۔ اگر وہ حالیہ وسط مدتی انتخاب میں منتخب ہوئے تو وہ سینیٹ میں خدمات انجام دینے والے پہلے مسلمان ہوں گے۔وہ۳؍ نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ریٹائر ہونے والے ڈیموکریٹک سینیٹر گیری پیٹرز کی نشست کے لیے ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز، جو سابق کانگریس مین ہیں، کا مقابلہ کریں گے۔
ٹرمپ نے پرائمری جیتنے کے بعد سے ایل سید پر بارہا حملہ کیا ہے۔ ایل سید نے حملوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ مشی گن کے مسائل حل کرنے سے زیادہ میرا نام کہنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے صدر پر زور دیا کہ وہ اپنے ایجنڈے پر توجہ دیں۔علاوہ ازیں انہوں نے سی این این سے کہا کہ ،’’میں صدر کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس بات پر توجہ دیں جو میں کہہ رہا ہوں۔ میں سیاست سے پیسہ نکالنا چاہتا ہوں، آپ کی جیب میں پیسہ ڈالنا چاہتا ہوں، اور سب کے لیے میڈیکیئر پاس کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK