Inquilab Logo

زائرین زیادہ وقت عبادت میں گزاریں: شیخ السدیس

Updated: March 12, 2024, 10:30 AM IST | Agency | Riyadh

رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے زائرین کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزاریں۔

Sheikh Abd al-Rahman al-Sudais, head of religious affairs at the Haramin Sharifin Authority. Photo: INN
حرمین شریفین اتھاریٹی میں دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس۔ تصویر : آئی این این

رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے زائرین کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزاریں۔ عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین اتھاریٹی میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی عوام اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا زائرین زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزاریں، امید ہے رمضان صحت و سلامتی کے ساتھ مسلمانوں کے لئے امن اور بہتری لائے گا، سعودی عرب کیلئے حرمین شریفین، عمرہ و حج زائرین کی خدمت انمول اعزاز ہے۔ شیخ سدیس نے کہا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولئ عہد کی قیادت میں زائرین کے لیے بہترین اقدامات کیے جاتے ہیں، زائرین کے آرام و راحت، امن و سلامتی کے لیے انتظامات میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ۲۰۲۴ء میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK