• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’کرلا اسٹیشن کے باہر’ سیٹس پروجیکٹ‘ میں تیزی لائیں‘‘

Updated: August 07, 2024, 10:34 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

کرلا اسمبلی حلقہ کے متعدد مسائل کا جائزہ لینے کیلئے طلب کی گئی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کی افسران کو ہدایت۔

The Chief Minister held a meeting with the officers to review the various problems of the Kerala Assembly Constituency. Photo: INN
کرلا اسمبلی حلقہ کےمتعدد مسائل کاجائزہ لینے کیلئےوزیر اعلیٰ نے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ تصویر : آئی این این

کرلا ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تھانے کی طرز پر ’اسٹیشن ایریا ٹریفک  امپرومنٹ اسکیم (سیٹس)‘ (جس کے تحت بسوں کے گزرنے کیلئے ریلوے اسٹیشن کے اوپر  بریج بنایا جاتا ہے)، کو تیزی سے مکمل کرنے کی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے منگل کو بی ایم سی کے افسران کو ہدایت دی۔ یہ ہدایت کرلا اسمبلی حلقہ کے متعدد مسائل کاجائزہ لینے کیلئے منعقد کی جانےوالی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے دی۔ یہ میٹنگ سہیادری گیسٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی تھی۔  وزیر اعلیٰ نے یہ بھی امید ظاہر کی ہے کہ کرلا ریلوے اسٹیشن کے باہر ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے میں سیٹس کار آمد ثابت ہوگا۔
اس میٹنگ میں ممبئی شہر ضلع کے سرپرست وزیر دیپک کیسرکر، ایم ایل اے منگیش کڈالکر، سابق ایم پی راہل شیوالے، وزیر اعلیٰـ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر اقبال چہل، وکاس کھرگے، ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر بھوشن گگرانی اور دیگر افسران و عہدیدار موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ شندے نے کہا کہ کرلا حلقہ میں درختوں کے تحفظ کے لئے دستیاب جگہ میں بوٹینیکل گارڈن بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے ریلوے کے تعاون سے چونا بھٹی میں ریلوے پھاٹک کی جگہ فلائی اوور کی تعمیر کے کام کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کرلا اسمبلی حلقہ کے مختلف مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔جن میں ریلوے اسٹیشن کےپاس پانی بھر جانا اور ٹریفک جام کا سنگین مسئلہ بھی شامل ہے۔ 
واضح رہے کہ کرلا  میں سی ایس ٹی روڈ پر بدھ کالونی سے کرلا ڈپو کے سگنل تک شدید ٹریفک جام رہتا ہے جس سے شہریوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK