Inquilab Logo Happiest Places to Work

گیس سلنڈروںکی کالا بازاری کرنے والوں پر کارروائی

Updated: March 17, 2026, 11:01 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

پولیس اور محکمہ شہری رسدوخوراک نے ورلی اور دیونار میںچھاپہ مارکر ۶؍ لاکھ سے زائد مالیت کے گیس سلنڈر ضبط کئے۔ بلیک میں ۱۵۰۰؍ سے ساڑھے چار ہزارروپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔

Gas Supply.Photo:PTI
گیس سپلائی۔ تصویر:پی ٹی آئی
جنگ کے سبب ایل پی جی ، سی این جی اور پی این جی کی قلت کے سبب شہریوں کو  شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ موقع کا فائدہ اٹھاکر گیس سلنڈرکی ایجنسیوں کے ڈیلیوری بوائے اور ایجنٹ گیس سلنڈروں کی بڑے پیمانے پر کالا بازاری کررہے ہیں اوربلیک میں  اصل قیمت سے ۱۰۰؍ سے ۲؍ سو گنا زیادہ قیمت پر فروخت کررہے ہیں ۔ 
اس ضمن میں ملنے والی کئی شکایتوں کے بعد شہری رسدوخوراک محکمہ اور پولیس نے شہر کے دو   علاقوں میں چھاپہ مار کر گھروں ، کارخانوں ، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ میں استعمال کئے جانے والے چھوٹے اور بڑے   ۶؍ لاکھ روپے مالیت سے زائد قیمت کے ۹؍ سو سے زیادہ گیس سلنڈر ضبط کئے   ۔ ان میں خالی سلنڈر بھی شامل تھے۔گیس سلنڈروں کی کالا بازاری اور ذخیرہ اندوزی کی بارہا ملنے والی شکایتوں کے درمیان شہری رسدوخوراک محکمہ اور پولیس نے ورلی اور   دیونار علاقے میں دو الگ الگ جگہ پر چھاپہ مارا ہے۔
 
 
گوونڈی کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر میدان کے قریب بڑے پیمانے پر گیس سلنڈروں کے ذخیرہ اندوز کئے جانے اور ایک ٹیمپو میں کے ذریعہ شہر کے الگ الگ ہوٹلوںاور ریسٹورنٹ میں ۱۰۰؍ سے ۲۰۰؍ سو گنا زائد قیمت پر فروخت کئے جانے کی اطلاع ملی تھی ۔ فوڈ اینڈ سول سپلائی ڈپارٹمنٹ کے آفیسر جگن ناتھ بھانو داس کی ٹیم اور گوونڈی پولیس نے اطلاع ملتے ہی مشترکہ کارروائی کی تھی  جس کے دوران ایک ٹیمپو سے ۲۱؍ کلو بھرے ہوئے بڑے ۱۱؍ گیس سلنڈر  اور دو خالی سلنڈر ضبط کئے۔کارروائی کے دوران ۹۰؍ ہزار ۵؍ روپے مالیت کے سلنڈر ضبط کئے گئے اور فاروق شیخ نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزم نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا کہ مذکورہ  فی سلنڈر ہوٹل ، ریسٹورنٹ اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو ۳؍ ہزار سے ساڑھے چار ہزار میں فروخت کیاجارہا تھا ۔ملزم نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ اسے فی سلنڈر ۲؍ سو روپے دیئے جاتے ہیں۔
 
 
محکمہ شہری رسدوخوراک اور پولیس کے ساتھ راشننگ ڈپارٹمنٹ کے ہمراہ ورلی کے گنپت راؤ کدم مارگ پر چھاپہ مارا گیا اور نمیش اروند جین نامی شخص کو حراست میں لیا گیا اور گھروں اور تجارتی اداروں میں استعمال ہونے والے چھوٹے اوربڑے کئی لاکھ مالیت کے سلنڈر ضبط کئے گئے ہیں ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اس کارروائی میں ایل پی جی کے ۴؍ کلو کے ۶۴، ۱۲؍ کلو کے ۱۹؍ سلنڈر جو سپر گیس  ایجنسی سے حاصل کئے گئے تھے، ضبط کئے گئے ہیں۔  اس کے علاوہ ایچ پی کے ۵؍ کلو کے ۵۸؍ خالی سلنڈربھی ضبط کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK