فورٹس اسپتال نے کینسر انسٹی ٹیوٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹرو سائنسز کا افتتاح کیا۔ یہ ایک تبدیلی کی توسیع ہے جو مریض کی دیکھ بھال کو آگے بڑھانے کے لیے فورٹس کے عزم کو واضح کرتی ہے۔
مہیما چودھری فورٹس کے نئے سیکشن کے افتتاح کے موقع پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ تصویر: آئی این این
فورٹس اسپتال نے کینسر انسٹی ٹیوٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹرو سائنسز کا افتتاح کیا۔ یہ ایک تبدیلی کی توسیع ہے جو مریض کی دیکھ بھال کو آگے بڑھانے کے لیے فورٹس کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ نئے ونگ کا افتتاح معروف اداکار اور کینسر سے مقابلہ کرکے فتح حاصل کرنے والے مشہور اداکارہ مہیما چودھری نے کیا، جن کی موجودگی سے مریضوں اور دیکھ بھال کرنے والوں کے لئےیکساں تحریک اور امید پیدا ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹروں، دیکھ بھال کرنے والوں اور کمیونٹی کے اراکین کو یہاں کی سہولتوں کے بارے میں بتایاگیا۔
تقریب کے دوران مہیما چودھری نے اس سہولت کا دورہ کیا، ڈاکٹروں اور مریضوں سے بات چیت کی اور کینسر سے مقابلے کے اپنے ذاتی تجربے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہاکہ آج یہاں کھڑے ہو کر، میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتی ہوں۔ کینسر کے جذباتی اور جسمانی چیلنجوں کا ذاتی طور پر تجربہ کرنے کے بعد، میں جانتی ہوں کہ جلد تشخیص، ہمدردانہ نگہداشت اور مدد، جسمانی اور ذہنی دونوں ہی، شفا یابی کے سفر میں کتنی اہم ہیں ۔