Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’آدی پُروش‘‘ توقعات پر پوری نہیں اتری، اسے تسلیم کرنے میں کوئی شرم نہیں: منوج منتشر

Updated: August 05, 2026, 5:05 PM IST | Mumbai

فلم’’آدی پُروش‘‘ کے مکالمہ نگار منوج منتشر نے نیتیش تیواری کی آنے والی فلم ’’رامائن‘‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دونوں فلموں کا آپس میں موازنہ نہ کریں۔

Adipurush.Photo:INN
آدی پُروش۔ تصویر:آئی این این

فلم’’آدی پُروش‘‘ کے مکالمہ نگار منوج منتشر نے نیتیش تیواری کی آنے والی فلم ’’رامائن‘‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دونوں فلموں کا آپس میں موازنہ نہ کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’آدی پُروش‘‘ شائقین کی توقعات پر پوری نہیں اتر سکی  اور اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں کوئی شرمندگی نہیں ہونی چاہیے۔ منوج منتشر نے ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نئی فلم ’’رامائن‘‘ کی کامیابی کی پوری امید ہے جبکہ راون کے کردار میں اداکاریش کی کاسٹنگ کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا’’یش ایک بہترین اداکار ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔ میری نیک تمنائیں ہر اس فلم کے ساتھ ہیں جو ہماری داستان کو عالمی سطح پر پیش کرے۔ میں ’’رامائن‘‘ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کا نمایاں ہائی پرفارمنس سینٹر آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ کیسے بنا؟


’’آدی پُروش‘‘ سے موازنہ نہ کریں 
منوج منتشر نے واضح انداز میں کہا کہ ’’رامائن‘‘ کا ’’آدی پُروش‘‘  سے موازنہ کرنا مناسب نہیں۔ اس بات کو مان لینے میں کوئی شرم نہیں کہ’’آدی پُروش‘‘  توقعات پر پوری نہیں اتر سکی۔ فلم سے وابستہ ہر شخص نے پوری محنت سے کام کیا، لیکن یہ ایک ناکام کوشش ثابت ہوئی۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ’’آدی پُروش‘‘  کی موسیقی لوگوں میں بے حد مقبول ہوئی۔ ان کی خواہش ہے کہ ’’رامائن‘‘ کا میوزک بھی اسی طرح کامیاب ہو بلکہ اس سے بھی آگے نکل جائے۔
’’آدی پُروش‘‘ کیوں تنقید کا نشانہ بنی؟ 
۲۰۲۴ءمیں ریلیز ہونے والی ’’آدی پُروش‘‘  میں پربھاس نے رام، کیریتی سینن نے سیتا اورسیف علی خان نے راون کا کردار ادا کیا تھا۔ تقریباً ۵۵۰؍ کروڑ روپے  کے بجٹ سے بننے والی اس فلم نے شاندار آغاز کیا، لیکن منفی ردعمل اور کمزور عوامی رائے کے باعث باکس آفس پر ناکام رہی اور اپنی لاگت بھی پوری نہ کر سکی۔ فلم کو خاص طور پر مکالموں، راون اور رام کی پیشکش اور ویژول ایفکیٹس پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے یہ ریلیز کے بعد بھی مسلسل خبروں میں رہی۔

یہ بھی پڑھئے:معروف اداکار پردیپ راوت ۷۴؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے


 ’’رامائن‘‘میں کون کون شامل ہے؟ 
ہدایتکارنتیش تیواری کی فلم ’’رامائن‘‘ میں رنبیر کپور  رام، سائی پلوی سیتا، یش راون، سنی دیول ہنومان، ارون گول راجہ دشرتھ اور روی دوبے لکشمن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی موسیقی عالمی شہرت یافتہ موسیقار ہینس زِمر اور اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔ ’’رامائن: پارٹ  وَن ‘‘دیوالی ۲۰۲۶ء میں جبکہ ’’رامائن: پارٹ ۲‘‘  دیوالی ۲۰۲۷ء میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK