Inquilab Logo

آدتیہ ٹھاکرے کا سوال، کیا وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور وزیرصحت تاناجی ساونت کو معطل نہیں کرنا چاہئے؟

Updated: October 07, 2023, 3:33 PM IST | Mumbai

آدتیہ ٹھاکرے نے مہاراشٹر اسپتال معاملے پر وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پاس نئی دہلی جانے کا وقت تھا لیکن ناندیٹر کے اسپتال کا دورہ کرنے کا وقت نہیں تھا۔ وزیر صحت تاناجی ساونت بھی غیر موجود تھے۔ سوال قائم کیا کہ کیا اس کیلئے وزیراعلیٰ اور وزیرصحت کو معطل نہیں کرنا چاہئے؟

Chief Minister Eknath Shinde and Aditya Thackeray. Photo: INN
وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور آدتیہ ٹھاکرے۔ تصویر: آئی این این

شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے ناندیٹر اور اورنگ آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ہونے والی اموات کیلئے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور وزیرصحت تاناجی ساونت کو نااہل قرار دیا اور پوچھا کے ملزمین کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ انہوں نے اپنے ایکس پوسٹ پر اپنے والد ادھوٹھاکرے کی حکومت میں ہیلتھ سیکٹر میں کئے جانے والے کاموں کا موازنہ آج کی غیر قانونی نظام حکومت سے کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پہلے تھانہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بعد ازیں ناندیٹر میں راتوں رات متعدد مریضوں کی موت ہو گئی جس کے بعد اورنگ آباد اور ناگپور میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔ وزیر صحت بھی بے شرمی سے غائب تھے۔ خیال رہے کہ ناندیٹر کے سرکاری اسپتال میں ۳۰؍ ستمبر سے اگلے ۴۸؍ گھنٹوں میں ۳۱؍ مریضوں کی موت ہوئی تھی جن میں نوزائیدہ بچے بھی شامل تھے۔ بعد ازیں یکم تا۲؍ اکتوبر اورنگ آباد کے چھترپتی سمبھاجی نگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں ۱۸؍ افراد کی موت ہوئی ۔ 
یاد رہے کہ مہاراشٹر کے ضلع تھانہ کے سرکاری اسپتال میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس میں ۲۴؍ گھنٹوں میں ۱۸؍ اموات ہوئی تھیں۔ آدتیہ ٹھاکرے نے دعویٰ کیا کہ کورونا کی وباء کے دوران وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے اسپتالوں سے کہا تھا کہ وہ کورونا سے متاثرہ خواتین کیلئے اسپتالوں میں مختلف وارڈس کا انتظام کریں اور اگر نوزائیدہ بھی کورونا سے متاثر ہے تو اسے ڈاکٹروں کی ٹیموں کی نگرانی میں دیا جاتا تھا۔ انہوں نے شندے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی نظام حکومت کے وزیراعلیٰ کے پاس اتنا بھی وقت نہیں کہ ناندیٹر اسپتال کا دورہ کریں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعلیٰ اس وقت کابینہ کو وسیع کرنے کیلئے نئی دہلی بھاگ رہے تھے لیکن ان کے پاس ہیلتھ سیکٹر کیلئے وقت نہیں تھا جو حکومت کی بدعنوانی کی وجہ سے مہاراشٹر میں تباہ ہو رہاہے۔ وزیر صحت بھی بے شرمی سے موجود نہیں تھے۔ اس کیلئے کیا وزیر اعلیٰ اور وزیرصحت کو برطرف نہیں کرنا چاہئے؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK