مظفر نگر کے وکیل سدھیر کمار اوجھا نے کورٹ میں پٹیشن داخل کرتے ہوئے ان دونوں پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے اس رد عمل نے ہندوؤں کے جذبات مجروح کئے ہیں
EPAPER
Updated: September 04, 2023, 5:03 PM IST | New Delhi
مظفر نگر کے وکیل سدھیر کمار اوجھا نے کورٹ میں پٹیشن داخل کرتے ہوئے ان دونوں پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے اس رد عمل نے ہندوؤں کے جذبات مجروح کئے ہیں
سناتھن دھرم کے خلاف متنازع بیان دینے پرتمل ناڈ و کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن اور ان کے بیٹے ادھیا نیدھی اسٹالن کے خلاف بہار کی عدالت میں پٹیشن داخل کی گئی ہے۔ اس ضمن میں مظفر نگر کے وکیل سدھیر کمار اوجھا نے کورٹ میں ان دونوں پر الزام عائد کیا ہے کہ ان دونوں کے اس رد عمل نے ہندوؤں کے جذبات مجروح کئے ہیں۔ اوجھا جو ہمیشہ بڑے سیاستدانوں اور اداکاروں کے خلاف پٹیشن داخل کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں، نے ایم کے اسٹالن اوران کے بیٹے کے خلاف شنوائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت ۱۴؍ ستمبرکو ہوگی۔
خیال رہے کہ ڈی ایم کے یوتھ ونگھ کے جنرل سیکریٹری اور تمل ناڈو کے یوتھ ویلفیئر کے وزیر ادھیا نیدھی اسٹالن نے سنیچر کو الزام عائد کیا تھا کہ سناتھن دھرم سماجی انصاف اور ایکتا کے خلاف ہے اور اسے ڈینگو وائرس اور مچھر کے سبب ہونے والے کوروناوائرس، ملیریا اور بخار سے جوڑنے کی کوشش کی تھی۔ ان کے رد عمل کو ملک بھر میں بی جے پی نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کچھ لیڈران نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ نسل کشی کی کوشش ہے جبکہ کچھ لیڈران نے مطالبہ کیا تھا کہ ادھیا نیدھی اسٹالن کو غداری کے الزام میں حراست میں لیا جائے جس کے بعد ادھیا نیدھی نے نشل کشی کے دعویٰ کو غلط ثابت کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی تقریر کا اشارہ سماجی گناہوں کی جانب تھا۔