بچوں کے معروف اور ہر د لعزیز ادیب آفتاب حسنین اپنی نئی کتاب دی اینیملس کے ذریعے بچوں کے انگریزی ادب میں ایک اورمنفرد اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 07, 2025, 1:14 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
بچوں کے معروف اور ہر د لعزیز ادیب آفتاب حسنین اپنی نئی کتاب دی اینیملس کے ذریعے بچوں کے انگریزی ادب میں ایک اورمنفرد اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔
بچوں کے معروف اور ہر د لعزیز ادیب آفتاب حسنین اپنی نئی کتاب دی اینیملس کے ذریعے بچوں کے انگریزی ادب میں ایک اورمنفرد اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔ یہ کتاب ۱۳؍ دلچسپ اور سبق آموز کہانیوں پر مشتمل ہے جن کے مرکزی کردار مختلف جانور ہیں۔ بچوں کی نفسیات اور ان کی پسند کے لحاظ سے لکھی گئی یہ کہانیاں اپنے دامن میں ایک پیغام لئے ہوئے ہیں۔ ان کہانیوں کے ذریعےبچوں کو ایمانداری،سچائی، عاجزی اور ہمدردی جیسے اعلیٰ اخلاقی اقدارکا سبق دیا جاسکتا ہے۔ یہ بات واضح رہے کہ یہ کہانیاں کسی زبان سے ترجمہ نہیں ہیں بلکہ آفتاب حسنین نے اپنی اردو کہانیوں کو بذات خود انگریزی میں منتقل کیا ہے ۔ کہانیوں کی یہ کتاب نیٹلز پبلی کیشن نے شائع کی ہے۔دی اینیملس نہ صرف بچوں کے لئے دلچسپی اور تفریح کا باعث ہے بلکہ والدین اور اساتذہ کے لئے بھی کارآمد تحفہ ہے جس کے ذریعے وہ بچوں کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔آفتاب حسنین کا منفرد اندازِ تحریر اور کہانی کو کہانی کی طرح پیش کرنے کی مہارت ، اس کتاب کو ہر عمر کے قارئین کے لیے یادگار اور متاثر کن بناتی ہے۔یہ کتاب امیزون، فلپ کارٹ اور کنڈل پر دستیاب ہے۔ کتاب حاصل کرنے کے لئےرابطہ : 9820301874 (آفتاب حسنین )