• Fri, 27 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۴؍ سالہ جدوجہد کے بعد این آر سی مزدوروں کو اپنے حق کی رقم ملنے لگی

Updated: November 27, 2026, 11:44 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Mumbai

معاشی پریشانیوں کے بعد اپنے حق کی رقم ہاتھ میں آنے سے مزدوروں اور ان کے اہل خانہ میں خوشی اور اطمینان کی لہر۔

Workers at the NRC company. Photo: Inquilab
این آر سی کمپنی کے مزدور۔ تصویر:انقلاب

برسوں کے احتجاج اور قانونی لڑائی کے بعد بالآخر این آر سی مزدوروں کے صبر کا پھل ملنا شروع ہوگیا ہے۔کمپنی بند ہونے کے بعد گزشتہ ۱۴ برسوں سے اپنے جائز مالی حقوق کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے والے مزدوروں کو ۲۰۰ ؍کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کی شکل میں بڑی راحت ملی ہے۔پیکیج کی منظوری کے بعد اب رقم کی تقسیم کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے جس کے تحت روزانہ ۱۰۰ ؍سے ۱۵۰؍ مزدور اپنی واجب الادا رقم حاصل کر رہے ہیں۔ برسوں کی بے یقینی اور معاشی پریشانیوں کے بعد اپنے حق کی رقم ہاتھ میں آنے سے مزدوروں اور ان کے اہل خانہ میں خوشی و اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: تزئین و آرائش کیلئے بند مسلم علاقے کا واحد سرکاری دواخانہ۱۰؍ماہ بعد بھی نہیں کھل سکا

واضح رہے کہ این آر سی کمپنی بند ہونے کے بعد سے ہی مزدور اپنے بقایاجات اور دیگر مالی حقوق کے حصول کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہے تھے۔اس دوران کئی احتجاجی مظاہرے کئے گئے، متعدد میٹنگیں ہوئیں اور معاملہ قانونی مراحل سے بھی گزرا لیکن برسوں تک مزدوروں کو کوئی ٹھوس راحت نہیں مل سکی بالآخر سینئر لیڈر شرد پوار، ریاستی صدر ششی کانت شندے، ادئے چودھری اور مزدور  لیڈر بھوشن سامنت کی مسلسل کوششوں اور پیروی کے نتیجہ میں مزدوروں کے مسئلے کو حل کرنے کی سمت پیش رفت ہوئی اور ۲۰۰ ؍کروڑ روپے کے پیکیج کو منظوری حاصل ہوئی۔ پیکیج کی رقم تقسیم کرنے کا عمل شروع ہوتے ہی مزدوروں کی بڑی تعداد اپنے حصہ کی رقم حاصل کرنے کے لئے آگے آرہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ روزانہ تقریباً ۱۰۰ ؍سے ۱۵۰؍ مزدور اس سہولت سے استفادہ کر رہے ہیں۔کئی مزدوروں کے لئے یہ لمحہ انتہائی جذباتی ثابت ہو رہا ہے، کیونکہ زندگی کے کئی قیمتی برس اپنے جائز حق کے انتظار میں گزارنے کے بعد اب انہیں اپنی محنت کی کمائی مل رہی ہے۔ بعض مزدور رقم وصول کرتے وقت اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے اور ان کی آنکھیں خوشی سے نم ہوگئیں۔ مزدوروں کا احساس ہے کہ ۱۴ ؍سال کے طویل انتظار کے بعد ملنے والی یہ رقم محض مالی پیکیج نہیں بلکہ ان کی طویل قربانیوں اور صبر کا اعتراف بھی ہے۔ اس کامیابی پر مزدوروں کی جانب سے ان تمام مزدور تنظیموں اور افراد کے تئیں اظہار تشکر کیا جا رہا ہے جنہوں نے مشکل حالات میں ان کا ساتھ دیا اور ان کے حقوق کی لڑائی کو زندہ رکھا۔۲۰۰ ؍کروڑ روپے کے پیکیج سے این آر سی مزدوروں کے ہزاروں خاندانوں میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔طویل عرصہ سے معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والے ان خاندانوں کے لئے اپنے جائز حق کی رقم ملنا کسی بڑی خوشخبری سے کم نہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس پیکیج کا مزدوروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK