میرابھائندر شہر میں ریاستی حکومت کے تحت چلائے جانے والے ’آپلا دواخانہ‘ اور ’آروگیہ وردھنی مراکز‘ اچانک بند کرنے اور عملے کی کمی پر کانگریس کی کارپوریٹر ایڈوکیٹ ثناء دیشمکھ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 27, 2026, 11:31 AM IST | Sajid Mahmood Sheikh | Mira Road
میرابھائندر شہر میں ریاستی حکومت کے تحت چلائے جانے والے ’آپلا دواخانہ‘ اور ’آروگیہ وردھنی مراکز‘ اچانک بند کرنے اور عملے کی کمی پر کانگریس کی کارپوریٹر ایڈوکیٹ ثناء دیشمکھ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
میرابھائندر شہر میں ریاستی حکومت کے تحت چلائے جانے والے ’آپلا دواخانہ‘ اور ’آروگیہ وردھنی مراکز‘ اچانک بند کرنے اور عملے کی کمی پر کانگریس کی کارپوریٹر ایڈوکیٹ ثناء دیشمکھ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کی شکایات کے بعد میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نند کشور لہانے سے ملاقات کے دوران یہ چونکا دینے والا انکشاف ہوا کہ بقایاجات کی عدم ادائیگی کے سبب یکم نومبر سے پورے مہاراشٹر میں آپلا دواخانہ بند کر دیئے گئے ہیں۔
کارپوریٹر ایڈوکیٹ ثناء دیشمکھ نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے ان دواخانوں کا ٹھیکہ جس نجی کمپنی کو دیا تھا، اس کے تقریباً ۱۰ ؍ہزار ۱۶۷ ؍کروڑ روپے حکومت پر واجب الادا ہیں جس کے نتیجے میں کمپنی نے تمام دواخانوں کو قفل لگا دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’ووٹ چوری‘ کیخلاف احتجاج کا سلسلہ بحال
انہوں نے ریاستی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر حکومت کے پاس کسی منصوبے کو طویل مدت تک چلانے کی صلاحیت نہیں ہے تو محض وقتی واہ واہی لوٹنے کیلئے اسکیمیں کیوں شروع کی جاتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات آئین کے تحت شہریوں کا بنیادی حق ہیں اور سہولت دے کر چھین لینا عوام کے اعتماد کے ساتھ کھلواڑ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہیلتھ آفیسر سے ملاقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ شہر کے صرف ۱۱ ؍آپلا دواخانے ہی نہیں بلکہ ریاستی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے ۳۵ ؍ آروگیہ وردھنی مراکز بھی عملے کی عدم دستیابی کی وجہ سے مکمل طور پر ٹھپ پڑے ہیں۔
ہیلتھ آفیسر نے کارپوریٹر ثناء دیشمکھ کو بتایا کہ میونسپل کارپوریشن نے ان مراکز کیلئے نجی طور پر بھرتی کا عمل شروع کیا تھا، تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے ہدایت موصول ہوئی کہ بھرتیاں آؤٹ سورسنگ کے ذریعے کی جائیں۔ فی الحال اس کیلئے ایس او پی اور ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے۔ ہیلتھ آفیسر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ ایک ماہ کے اندر تمام آروگیہ وردھنی مراکز اور کارپوریشن کے زیر انتظام چلنے والے ۳ ؍آپلا دواخانے دوبارہ شروع کر دیئے جائیں گے جبکہ ایچ ایل ایل کے تحت چلنے والے باقی ۸؍دواخانوں کی بحالی کیلئے بھی خط و کتابت کی جائے گی۔آخر میں ثناء دیشمکھ نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے کی مسلسل پیروی کریں گی۔اگر ایک ماہ میں یہ خدمات بحال نہ ہوئیں تو احتجاج کیا جائے گا۔