Inquilab Logo Happiest Places to Work

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومت کے ایک فیصلے سے کئی خاندان بکھر گئے

Updated: May 01, 2025, 2:49 PM IST | Jammu and kashmir

پہلگام حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اس کشیدگی کی وجہ سے آگے چل کر جو حالات پیدا ہوں وہ اپنی جگہ، لیکن اُن گھروں کے حالات آج ہی خراب ہوگئے ہیں جن کے خاندان بکھر رہے ہیں۔

The scene at the Attari border became very emotional when a woman started crying for her daughter-in-law and her infant grandson. The daughter-in-law`s condition also deteriorated. Photo: PTI
اٹاری بارڈر پر اُس وقت کا منظر نہایت جذباتی ہوگیا تھا جب ایک خاتون اپنی بہو اور اپنے شیر خوار پوتے کیلئے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تھیں۔ بہو کی حالت بھی غیر ہوگئی تھی۔ تصویر: پی ٹی آئی

اس طرح کے حالات سرحد کے دونوں طرف  ہیں۔ ہندوستان نے ایک بڑی تعداد میں پاکستانی شہریت رکھنے والوں کو جبراً ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے،اسی طرح کی کارروائی پاکستان نے بھی کی ہے۔ اٹاری واگھہ سرحد پر  اپنے رشتہ داروں کو الوداع کہنے والوں کے چہروں پرجدائی کا درد صاف نظر آرہا تھا۔ ان میں سے کچھ ایسے تھے جواپنے والدین سے بچھڑ رہے تھے تو کچھ خواتین کا ان کے شوہر سے ساتھ چھوٹ رہا تھا۔

(۱) یہ پاکستانی شہریت رکھنے والی ثمرین ہیں جنہیں اپنا شوہر اور اپنے بچوں کو چھوڑ کر پاکستان جانا پڑرہا ہے۔

 

(۲) یہ سارہ خان ہیں جو اپنے ۱۴؍ دن کے بچے کے ساتھ اپنے شوہر اور دوسرے بچوں کو چھوڑ کر جانے پر مجبور ہیں۔

(۳) اٹاری بارڈر پر اُس وقت کا منظر نہایت جذباتی ہوگیا تھا جب ایک خاتون اپنی بہو اور اپنے شیر خوار پوتے کیلئے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تھیں۔  بہو کی حالت بھی غیر ہوگئی تھی۔

 

(۴) اس معصوم کی کیفیت کا اندازہ ہم نہیں لگا سکتے جس کی ماں کو اس سے دور کیا جارہا ہے۔

(۵) اسماء نامی یہ خاتون اپنے شوہر سے جدا ہورہی ہے۔اس کا شوہر اسے سرحد پر چھوڑنے جارہا ہے۔ 

 (تصاویر: پی ٹی آئی)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK