Inquilab Logo

تائیوان میں سمندری طوفان سے زرعی شعبہ متاثر ، ۲۵۰؍ این ٹی ملین ڈالر کا نقصان

Updated: September 06, 2023, 12:15 PM IST | Agency | Taipei City

سب سے زیادہ’ چکوترے ‘کے باغا ت متاثر ہوئے ، دو دن بعد توڑے جانے والے چکوترے بھی بکھر گئے ۔ ایک کسا ن کا ایک این ٹی ملین ڈالرکا نقصان ہوا ۔

Grapefruits are scattered in a garden. Photo: CNA
ایک باغ میں چکوترے بکھرے ہوئے ہیں ۔ تصویر : سی این اے

تائیوان میں  سمندری سے طوفان سے زرعی شعبے کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ تائیوان کی خبر رساں ایجنسی ’ سی این اے‘ نے وزارت زراعت کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں  بتایا ، ’’ پیر کو شام ۵؍بجے تک ۲۵۸؍ این ٹی ملین ڈالرکا نقصا ہوا ہے ۔ سب سے زیادہ نقصان ٹیٹونگ کا ؤنٹی میں ہوا جہاں سمندری طوفان ’ہائیکو ئی ‘ اتوار کی دوپہر ساحل سے ٹکرا یا ۔ سب سے بڑے پیمانے پر اسی کا ؤنٹی میں نقصان ہوا ہے ۔ اس کاؤنٹی میں ۲۱۰؍ این ٹی ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ اس طرح اس کاؤنٹی میں پورے تائیوان کا ۸۱؍  فیصد نقصان ہوا۔ تائیوان کی ہو لین کاؤنٹی میں ۲۴؍ این ٹی ملین  ڈالر( ۱۰؍ فیصد) جبکہ پنٹانگ کا ؤنٹی میں  ۱۳؍ این ٹی ملین ڈالر (۵؍فصد) جبکہ اور کا ہو سونگ کاؤنٹی میں  ۸ء۵؍این ٹی ملین ( ۳؍فیصد ) کا نقصان ہوا ۔ ایک کسان نے بتایا، ’’ تائیوان میں  چکوترا کے باغ تباہ ہوگئےہیں ۔‘‘ 
وزارت نے بتایا کہ تائیوان کے کسان میٹھا سیب ، کیلا ، چکوترا، پپیتا اور دیگر پھل اگاتے ہیں ۔ ہائیکوئی طوفان سے تمام باغات کا نقصان ہوا ہے۔ ایک کسان نے وزارت کو بتایا ، ’’ ہائیکوئی طوفان سے ایک ہیکٹر پر مشتمل چکوترے کا باغ تباہ ہوگیا ہے ، یہ چکوترے تیار تھے ۔ انہیں دودن بعد توڑنا تھا۔ اس طرح تقریباً ایک این ٹی ملین ڈالر کا نقصان ہوگیا ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK