Inquilab Logo Happiest Places to Work

احمدآباد: بنگلہ دیشی ہونے کا شبہ، شہر کے ۳؍علاقوں سے ۳۰۰؍سے زائد افراد حراست میں لئے گئے

Updated: June 04, 2026, 11:30 AM IST | Mumbai

احمد آباد کرائم برانچ نے دراندازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے ۳؍ علاقوں سے ۳۰۰؍سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

A Picture Of A Police Operation In An Area.Photo:INN
ایک علاقے میں پولیس کارروائی کے وقت کی تصویر۔ تصویر:آئی این این
احمد آباد کرائم برانچ نے دراندازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے ۳؍ علاقوں سے ۳۰۰؍سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ جانچ میں ۱۶۶؍بنگلہ دیشیوں کی شناخت ہوئی ہے جبکہ دیگر مشتبہ افراد کی دستاویزات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ۲؍جون کی رات چلائی گئی مہم میں احمد آباد پولیس اور کرائم برانچ نے چنڈولہ، گلاب نگر اور کھوڈیار نگر علاقوں میں کارروائی کی تھی۔ حراست میں لیے گئے تمام افراد کو کرائم برانچ کیمپس میں رکھا گیا ہے۔ شہر بھر میں سرچ آپریشن کرائم برانچ کے حکام نے بتایا کہ چنڈولہ علاقے میں مسلسل چل رہی مہم کی وجہ سے بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن ایک جگہ رہنے سے بچ رہے ہیں۔ وہ اپنی شناخت بدل کر شہر کے مختلف علاقوں میں کرائے کے مکانوں، جھگی چھوپڑیوں، ہوٹلوں، ورکرز کوارٹرز اور تجارتی جگہوں میں رہ رہے ہیں۔ اس لیے شہر بھر میں ایک ساتھ تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑنے کی کارروائی طویل چلنے والی ہے۔ 
 
 
غور طلب ہے کہ گزشتہ سال گجرات پولیس اور احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی تارکین وطن اور غیرقانونی بستیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا تھا ۔ خاص طور پر چنڈولہ جھیل علاقے میں کارروائی گئی تھی۔ اس آپریشن کے دوران احمد آباد میں ۸۹۰؍ اور سورت سے ۱۳۴؍بنگلہ دیشی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیاتھا۔ ان میں سے ۶۰۰؍سے زائد کے بنگلہ دیشی ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK