Inquilab Logo Happiest Places to Work

کامن ویلتھ گیمز ۲۰۲۶ء: جیولن تھرو کے فائنل میں ہندوستان کی تینوں امیدیں برقرار

Updated: July 30, 2026, 9:07 PM IST | Glasgow

کامن ویلتھ گیمز ۲۰۲۶ء میں مردوں کے جیولن تھرو مقابلے کے فائنل میں ہندوستان کے تین ایتھلیٹس نیرج چوپڑا، روہت یادو اور یشویر سنگھ جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں نے سخت موسمی حالات کے باوجود کوالیفائنگ راؤنڈ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ۳۱؍ جولائی کو ہونے والے میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Neeraj Chopra.Photo:PTI
نیرج چوپڑا۔ تصویر:پی ٹی آئی

 کامن ویلتھ گیمز ۲۰۲۶ء میں مردوں کے  جیولن تھرو  مقابلے کے فائنل میں ہندوستان کے تین ایتھلیٹس نیرج چوپڑا، روہت یادو اور یشویر سنگھ جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں نے سخت موسمی حالات کے باوجود کوالیفائنگ راؤنڈ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ۳۱؍ جولائی کو ہونے والے میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔


تیز ہواؤں کی وجہ سے درست تھرو کرنا ایتھلیٹس کے لیے مشکل ثابت ہوا، لیکن ہندوستان کے تینوں کھلاڑی ٹاپ ۱۲؍ میں جگہ بنا کر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا  نے اپنے بہترین تھرو میں۶۱ء۷۹؍ میٹر  کی دوری طے کی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ روہت یادو نے  ۳۷ء۷۸؍ میٹر  کے ساتھ نویں جبکہ  یشویر سنگھ  نے  ۳۶ء۷۸؍ میٹر  کے ساتھ دسویں مقام پر رہتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔ روہت اور یشویر کے درمیان صرف ایک سینٹی میٹر  کا فرق رہا۔

یہ بھی پڑھئے:سیامی کھیر کی فلم ’’پل بھر کے لیے‘‘ کا آئی ایف ایف ایم ۲۰۲۶ء میں ورلڈ پریمیئر


ہندوستانی ایتھلیٹس نے زیادہ فاصلے کے بجائے محفوظ انداز میں کوالیفائی کرنے کو ترجیح دی، جس کے باعث تینوں نے بغیر کسی خطرے کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی اور ہندوستان کی تمغوں کی امیدیں برقرار رکھیں۔ گلاسگو گیمز میں اپنا پہلا مقابلہ کھیلنے والے نیرج چوپڑا نے تیز ہواؤں کے باوجود پُرسکون انداز اپنایا۔ دوسرے تھرو میں ۶۱ء۷۹؍میٹر کا بہترین نتیجہ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے فائنل میں جگہ یقینی ہونے پر اپنا تیسرا اور آخری تھرو نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا نے اے ایف اے اور متعدد کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی


کوالیفائنگ راؤنڈ میں  سری لنکا  کے  رومیش پاتھیراج  نے ۸۴ء۸۲؍ میٹر  کی شاندار تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گریناڈا  کے دو مرتبہ کے عالمی چیمپئن  اینڈرسن پیٹرز۲۹ء۸۱؍  میٹر کے ساتھ دوسرے جبکہ  جنوبی افریقہ  کے  ڈاؤو اسمیٹ ۶۴ء۸۰؍ میٹر  کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔  انگلینڈ  کے  بین ایسٹ   ۳۸ء۸۰؍میٹر کے ساتھ چوتھے نمبرپر تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK