Inquilab Logo Happiest Places to Work

اے آئی اور مشین لرننگ کی ملازمتوں میں۴۲؍ فیصد اضافہ

Updated: July 30, 2025, 11:36 AM IST | Agency | Mumbai

محکمہ اقتصادی امور کے ماہانہ جائزے کےمطابق جون۲۰۲۵ء میں بھرتی کی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ۔

The number of EPFO members also increased in May 2025. Photo: INN
مئی ۲۰۲۵ء میں ای پی ایف او کے ممبروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ تصویر: آئی این این

 اے آئی اور مشین لرننگ سے متعلق ملازمتوں میں سالانہ بنیادوں پر۴۲؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ معلومات محکمہ اقتصادی امور کی طرف سے جاری ماہانہ اقتصادی جائزہ میں دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گلوبل کمپیٹنس سینٹرز (جی سی سی) میں بھرتیوں میں بھی سالانہ ۹؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ عالمی خدمات کی فراہمی میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ جون ۲۰۲۵ء میں نئی بھرتیوں میں ۱۱؍فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ نئے آنے والوں کے لئے روزگار کے بہتر مواقع کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
  رپورٹ کےمطابق مجموعی طور پرلیبر مارکیٹ مستحکم رہا اور وہائٹ کالر بھرتی میں زبردست  اضافہ ہوا۔ محکمہ نے نوکری جاب اسپیک جون۲۰۲۵ء کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا۔ یہ ہندوستان کی وہائٹ کالر جاب مارکیٹ کی بحالی کی تصدیق کرتا ہے۔ جون۲۰۲۵ء میں ہائرنگ انڈیکس بڑھ کر۲؍ ہزار۸۵۴؍تک پہنچ گیا۔ اس نےمختلف شعبوں، شہروں اور تجربہ کی سطحوں میں بھرتی کی سرگرمیوں میں۱۰ء۵؍ فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا۔
 ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے مئی۲۰۲۵ء کے دوران ممبروں کے اضافے میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ ای پی ایف او نے مئی میں۲۰ء۰۶؍ لاکھ ممبران کا اضافہ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK