• Mon, 16 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

افغانستان کی سنسنی خیز فتح: متحدہ عرب امارات کو۵؍ وکٹوں سے ہرا دیا

Updated: February 16, 2026, 4:08 PM IST | Mumbai

عظمت اللہ عمرزئی کی آل راؤنڈ کارکردگی اور ابراہیم زدران کی ذمہ دارانہ نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ایک اہم مقابلے میں متحدہ عرب امارات کو ۵؍وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

Afghanistan Player.Photo:PTI
افغان کھلاڑی۔ تصویر:پی ٹی آئی

 عظمت اللہ عمرزئی کی آل راؤنڈ کارکردگی اور ابراہیم زدران کی ذمہ دارانہ نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ایک اہم مقابلے میں متحدہ عرب امارات  کو ۵؍وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ ۱۶۱؍ رنز کا ہدف افغانستان نے ۴؍ گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔افغانستان کی یو اے ای کے خلاف اس دلچسپ فتح نے جنوبی افریقہ کے لیے سپر ایٹ  مرحلے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ اس نتیجے کے بعد گروپ کی صورتحال واضح ہو گئی ہے اور جنوبی افریقہ باضابطہ طور پر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔
افغانستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور رحمان اللہ گرباز پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہو گئے، تاہم بعد میں بلے بازوں نے میچ کو سنبھالا۔ ابراہیم زدران (۵۳؍ رنز) نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور ۴۱؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں اورایک  چھکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ عظمت اللہ عمرزئی ( ناٹ آؤٹ ۴۰؍ رنز) نے میچ وننگ اننگز کھیلی۔ عمرزئی نے محض ۲۱؍ گیندوں پر۳؍ چھکوں اور۲؍ چوکوں کی مدد سے ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچایا۔
درویش رسولی (۳۳؍  رنز) نے ۲۳؍ گیندوں پر تیز رفتار اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی اور محمد عرفان نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔اس سے قبل، یو اے ای نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۹؍وکٹوں پر۱۶۰؍ رنز بنائے۔صہیب خان (۶۸؍رنز) نے۴۸؍ گیندوں پر ۴؍ چھکوں اور۶؍ چوکوں کی مدد سے شاندار اننگز کھیلی۔ علی شان شرفو (۴۰؍ رنز) نے صہیب خان کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے۸۴؍ رنز کی شراکت قائم کی۔افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے  ۴؍وکٹ حاصل کئے  جبکہ مجیب الرحمان نے ۲؍اور راشد خان نے ایک  وکٹ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھئے:کیا ’’راگنی ایم ایم ایس ۳‘‘ میں تمنا بھاٹیا اور جنید خان ہوں گے؟

بابر، شاہین اور شاداب کو ٹیم سے باہرکرو، بدترین شکست پر آفریدی برہم 
پاکستان کےسابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں ہندوستان کے ہاتھوں۶۱؍ رنز کی عبرتناک شکست پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کو مشورہ دیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ  سینئر کھلاڑیوں کے بجائے نئے ٹیلنٹ پر بھروسہ کیا جائے۔ آفریدی نے واضح طور پر کہا کہ وہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو ٹیم سے باہر بٹھا کر نئے لڑکوں کو موقع دینے کے حق میں ہیں۔بڑے میچز میں ناکامی: ان کا موقف ہے کہ یہ  سینئر ز طویل عرصے سے کھیل رہے ہیں، لیکن جب بڑی ٹیموں کے خلاف پرفارمنس کی ضرورت ہوتی ہے، تو یہ توقعات پر پورا نہیں اترتے۔

یہ بھی پڑھئے:فرانس سے ملنے والے ۱۱۴؍ رافیل طیاروں میں ۲۴؍ سپر رافیل ہونگے

انہوں نے موجودہ کپتان سلمان علی آغا کی حکمت عملی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عثمان طارق جیسے ٹرمپ کارڈ  بولر کو۱۰؍ اوورز تک کیوں روکا گیا۔ شاہین آفریدی کی کارکردگی کو بھی نشانہ بنایا گیا، خاص طور پر پہلے اوور میں رنز دینے کے باوجود انہیں دوبارہ ڈیتھ اوورز دینے پر حیرت کا اظہار کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK