Updated: June 13, 2025, 3:22 PM IST
| Mumbai
جمعرات کو احمد آباد سے لندن جانے والے طیارے کے کریش ہونے کے بعد تھائی لینڈ کے پھوکیٹ آئی لینڈ سے نئی دہلی جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے نے بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد تھائی لینڈ کے ایک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی- چھان بین کے بعد فلائٹ میں کوئی بم نہیں ملا-
احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ کے کریش ہونے کے بعد تھائی لینڈ کے پھوکیٹ آئی لینڈ سے نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کے طیارے نے بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد تھائی لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اے آئی ۳۷۹؍ لینڈ ہوچکی ہے۔
بعد ازیں یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ ابتدائی چھان بین کے مطابق فلائٹ میں کوئی بم نہیں ملا۔ رپورٹس کے مطابق فلائٹ میں ۱۵۶؍ مسافر سوار ہیں اور سفر کے دوران جہاز کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ یہ جہاز صبح ۹؍ بجے پھوکیٹ ایئرپورٹ سے دہلی کیلئے روانہ تھا اور تھائی آئی لینڈ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔