Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایئر انڈیا کو ۸ء۲؍ ارب ڈالر کا غیر معمولی خسارہ

Updated: May 16, 2026, 1:33 PM IST | Mumbai

۲۰۲۲ء میں  ٹاٹا گروپ کی ملکیت میں  آنے کےبعد سب سے بڑا نقصان، شراکت دار سنگاپور ایئر لائنس کے منافع پر بھی اثر، ۵۷؍ فیصد گھٹ گیا۔

Singapore Airlines owns 25 percent of Air India. Photo: INN
سنگاپور ایئر لائنز کے پاس ایئر انڈیا کے ۲۵؍ فیصد حصص ہیں۔ تصویر: آئی این این

ٹاٹا کی ملکیت والی ایئر انڈیا نے ۲۶-۲۰۲۵ء میں۵۶ء۳؍ ارب سنگاپوری ڈالر، یعنی موجودہ شرح مبادلہ کے مطابق تقریباً ۲ء۸؍ ارب امریکی ڈالر کا خسارہ رپورٹ کیا ہے، ۲۰۲۲ء میں ٹاٹا گروپ کے ذریعہ ایئرلائن کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے بعد سب سے بڑا سالانہ خسارہ ہے۔ 
یہ اعداد و شمار سنگاپور ایئرلائنز نے جو ایئر انڈیا میں  شراکت دار ہے، سنگاپور میں  جاری کی گئی اپنی سالانہ مالی رپورٹ میں ظاہر کئے ہیں۔ سنگاپور ایئرلائنز کے پاس نومبر۲۴ء میں وستارا اور ایئر انڈیا کے انضمام کے بعد ایئر انڈیا گروپ کے۲۵ء۱؍ فیصد حصص ہیں۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۲ء سے قبل ایئر انڈیا سرکاری ایئر لائن تھی جسے مسلسل خسارہ کی وجہ سے ٹاٹا کو فروخت کردیاگیا۔ 
خبر رساں  ایجنسی ’پی ٹی آئی ‘ کے مطابق سنگاپور ایئرلائنز گروپ کا خالص منافع مارچ۲۶ء پر ختم ہونے والے مالی سال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں۴ء۵۷؍ فیصد کم ہو کر۱۸۴ء۱؍ ارب سنگاپوری ڈالر رہ گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال سنگاپور ایئرلائنز نے۷۸ء۲؍ ارب سنگاپوری ڈالر منافع کمایا تھا۔ سنگاپور میں  جاری کی گئی رپورٹ میں   ایئرلائن گروپ نے کہا ہے کہ منافع میں کمی کی بڑی وجہ ایئر انڈیا کے نقصانات ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر حکومت نے گھریلو ایئر لائنز کی مدد کے لئے ہاتھ بڑھایا

سنگاپور ایئرلائنز نے بیان میں کہا ہے ’’منسلک کمپنیوں سے گزشتہ سال منافع میں حصہ ملنے کے مقابلے میں اس سال۸۴۶؍ ملین سنگاپوری ڈالر کے نقصان کی وجہ یہ تھی کہ گروپ نے ایئر انڈیا کے پورے سال کے نقصانات میں اپنا حصہ شامل کیا جبکہ گزشتہ سال صرف ۴؍ماہ کے نقصانات میں  گروپ شریک تھا۔ ‘‘
سنگاپور ایئرلائنز نے خسارہ کے باوجود کہا ہے کہ وہ اپنی طویل مدتی حکمت عملی کے تحت ایئر انڈیا میں سرمایہ کاری کیلئے پُرعزم ہے۔ کمپنی کے مطابق ’’یہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری گروپ کو دنیا کی سب سے بڑی اور تیزی سے ترقی کرنے والے شہری ہوا بازی کے بازار میں براہ راست حصہ فراہم کرتی ہے، جو سنگاپور ہب کی تکمیل اور طویل مدتی ترقی کو مضبوط بناتی ہے۔ ‘‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سنگاپور ایئرلائنز، ٹاٹا سنز کے ساتھ مل کر ایئر انڈیا کے کئی سالہ اصلاحاتی پروگرام میں تعاون کر رہی ہے۔ ایئر انڈیا اس جیٹ فیول کی وقت بڑھتی ہوئی قیمتوں، پاکستان اور مغربی ایشیا کی فضائی حدود پرپرواز کی پابندیوں اور عالمی فضائی صنعت کو متاثر کرنے والی سپلائی چین مشکلات کے باعث دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK