• Tue, 02 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

موثر اقدامات کے سبب ممبئی میں فضائی آلودگی میں کمی آئی۔بی ایم سی کا دعویٰ

Updated: December 02, 2025, 1:58 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ممبئی میں فضائی آلودگی پربرہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی)کی بدنظمی اور مہا یوتی حکومت پر چہارجانب سے شدید تنقیدوں کے بعد پیر کو شہری انتظامیہ کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے جو اقدامات کئےجا رہے ہیں، وہ اب موثرثابت ہو رہے ہیں اور فضائی آلودگی میں کمی آئی ہے۔ 

Construction debris is being transported on a truck covered with green netting. Picture: Syed Sameer Abadi
ٹرک پر تعمیراتی ملبے کو ہری جالی سے ڈھک کر لے جایاجارہا ہے۔ تصویر:سیّد سمیرعابدی
ممبئی میں فضائی آلودگی پربرہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی)کی بدنظمی اور مہا یوتی حکومت پر چہارجانب سے شدید تنقیدوں کے بعد پیر کو شہری انتظامیہ کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے جو اقدامات کئےجا رہے ہیں، وہ اب موثرثابت ہو رہے ہیں اور فضائی آلودگی میں کمی آئی ہے۔  ہواکی  رفتار میں اضافہ  ہونے پر بی ایم سی کی جانب سے اندازہ لگایاجارہا ہےکہ فضائی آلودگی کم ہوئی ہے۔  میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ فی الحا ل فضائی آلودگی کو فوری طو رپر قابو میں کرنے کیلئے نافذ کیاجانے والا’گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان اسٹیج ۴؍(جی آر اے پی)‘ممبئی پر نافذ نہیں ہے۔ تاہم فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے جو ۲۸؍ نکات پر محیط جامع رہنما خطوط جاری کئےگئے ہیں،ان کی نگرانی کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔
شہری انتظامیہ کے مطابق ممبئی میں۲۶؍ نومبر کو  فضائی آلودگی کے سبب ہوا کی رفتار میں کمی آ ئی تھی اور یہ رفتار ۳؍ تا ۴؍ کلو میٹر فی گھنٹہ تھی اور فضا میں نمی تھی۔ تاہم اب اس میں بہتری آئی ہے اور ہوا کی رفتار۱۰؍ سے ۱۸؍کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔ نتیجے کے طور پر ایئر کوالیٹی انڈیکس بہتر ہو رہا ہے۔
  اس ضمن میں بی ایم سی کی جانب سے ۲۸؍  نکاتی رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئےمختلف تعمیرات کو ’اسٹاپ ورک‘ نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔  میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی نے سخت ہدایات دی ہیں کہ ان رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والے نجی، سرکاری اور غیر سرکاری پروجیکٹوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ممبئی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے سلسلے میں ان کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹراشونی جوشی کی رہنمائی میں مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔میونسپل کمشنر نے کہا کہ ممبئی(شہرو مضافات) کے علاقے میں فضائی آلودگی پر قابو پانےکیلئے جو موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، ان میں بیکریوں اور شمشان گھاٹوں کو صاف ایندھن کے استعمال کو لازمی قراردینا، دھول کو کنٹرول کرنے کیلئے مسٹنگ مشینوں کی مدد سے اسپرے کرنا، سڑکوں کو پانی سے دھونا،  صفائی کی خصوصی مہم کا انعقاد اور شہریوں میں بیداری لانا شامل ہیں۔
۴۸۲؍تعمیراتی جگہوں کو نوٹس 
فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے  رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے اور فضائی آلودگی پھیلانے پر بی ایم سی نے   ۴۸۲؍ تعمیراتی  جگہوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیاہے اور ان میں سے ۲۶۴؍کو کام روکنے کانوٹس دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK