Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ کپ فائنل سے قبل نیویارک اور نیو جرسی میں فضائی آلودگی نے خدشات بڑھا دیے

Updated: July 17, 2026, 8:12 PM IST | New York

کنیڈا میں جنگلاتی آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے نیویارک اور نیو جرسی کی فضاء کو متاثر کر دیا ہے، جس کے بعد حکام نے فضائی آلودگی کے پیش نظر صحت سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Fifa World Cup.Photo:X
فیفا ورلڈ کپ ۔تصویر:ایکس

 کنیڈا میں جنگلاتی آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے نیویارک اور نیو جرسی کی فضاء کو متاثر کر دیا ہے، جس کے بعد حکام نے فضائی آلودگی کے پیش نظر صحت سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور سخت جسمانی سرگرمیوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھئے:کاجل اور شریاس نے’آپ کی تھالی میں کیا ہے‘ چیلنج سے فوڈ سیفٹی پر بڑھائی بیداری


اسی دوران ۱۹؍ جولائی کو نیویارک۔نیو جرسی اسٹیڈیم میں اسپین اور ارجنٹائنا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا فائنل شیڈول ہے، جہاں ۸۰؍ ہزار سے زائد شائقین کی آمد متوقع ہے۔اگرچہ حکام کی جانب سے فائنل کے انعقاد میں کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم دھند آلود فضا اور خراب فضائی معیار کے باعث خدشات ضرور پیدا ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ فائنل سے قبل اسپین کو جمال اور پورو کی فٹنیس کی فکر


اسپین کی ٹیم بدھ کو نیو جرسی پہنچنے کے بعد جمعرات کو معمول کے مطابق کھلے میدان میں پریکٹس کرتی رہی، جبکہ ارجنٹائنا کی ٹیم جمعہ کو نیو جرسی میں اپنا تربیتی سیشن کرے گی۔ادھر نیشنل ویمنز ساکر لیگ کے ایک میچ میں خراب فضائی معیار کے باعث ہر ہاف میں اضافی وقفے دیے گئے، جبکہ بعض کھلاڑیوں نے ایسی صورتحال میں میچ کرانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب شکاگو میں میجر لیگ ساکر کا ایک میچ فضائی آلودگی کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو متوقع بارش کے باعث فضائی معیار میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK