• Wed, 23 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج سعودی نیشنل ڈے پر ایئر شو، بحری نمائش اور فوجی پریڈ کا اہتمام

Updated: September 23, 2026, 9:30 AM IST | Agency | Dubai

مملکت سعودی عربیہ فوجی طاقت کی بھر پور نمائش کریگی، شام ۹؍ بجے ۹؍ شہروں میں بیک وقت آتش بازی کے ساتھ تقریبات کا اختتام ہوگا۔

An atmosphere of celebration and illuminations prevails across Saudi Arabia in anticipation of `National Day`. Photo: INN
’قومی دن ‘ کے پیش نظر پورے سعودی عرب میں جشن اور چراغاں کا ماحول ہے۔ تصویر: آئی این این

۹۶؍ویں سعودی نیشنل ڈے  کے موقع پر بدھ  ۲۳؍ ستمبر کو پورے ملک میں فضائی مظاہرے، بحری نمائشیں، فوجی پریڈ اور آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا۔ جنرل انٹر ٹینمنٹ اتھاریٹی (جی ای اے) نے بتایا کہ تقریبات کا اختتام بدھ۲۳؍ستمبر کو ۹؍شہروں میں آتش بازی کے ساتھ ہوگا۔اس دوران سعودی عرب نے اپنی فوجی طاقت کی بھرپور نمائش کا نظم کیا ہے۔ 

جی ای اے نے سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کے تعاون سے ملک گیر پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ تقریبات کا آغازجمعہ کو جدہ میں ۳؍روزہ فضائی مظاہرے کے ساتھ ہوا جو اتوار۲۰؍ستمبر تک جاری رہا۔جدہ میں  رائل سعودی ایئر فورس اور سعودی فالکنز ایروبیٹک ٹیم کے ساتھ سعودی ایئرلائنز کا بوئنگ۹-۷۸۷؍ اور فلائی اڈیل کا ایئربس  بھی شامل رہے۔ریاض میں مرکزی تقریب منعقد ہورہی  ہیں  جن کا آغاز منگل۲۲؍ ستمبر کو ہوا ۔

  جدہ میں رائل سعودی نیول فورسیز بحیرہ احمر کے ساحل پر کئی بحری جہازوں کے ساتھ بحری نمائش  پیش کریں گی۔قومی دن کے بعد بھی مشرقی صوبہ میں تقریبات جاری رہیں گی۔ الخبر واٹر فرنٹ پر۲۶؍ اور ۲۷؍ستمبر کو فضائی مظاہرے ہوں گے۔  بدھ ۲۳؍ ستمبر کی  رات۹؍بجے ریاض،   الخبر، مدینہ منورہ، جدہ، حائل، عرعر، الباحہ، تبوک اور بریدہ کے آسمان آتش بازی سے روشن ہو جائیں گے۔

کھیل کود اور ثقافتی وتفریحی پروگرام

قومی دن کی تقریبات کے سلسلے میں ریاض کے ’اسپورٹس بلیوارڈ‘ میں۲۶؍ستمبر تک کھیل کود اور ثقافتی وتفریحی پروگرام بھی  منعقد ہوںگے۔ 

۲۳؍اور۲۴؍ستمبر کو اسپورٹس بلیوارڈ کے حطین علاقے میں ثقافتی اور موسیقی کے پروگرام پیش  کئےجائیں گے۔ سعودی عرب کے روایتی رقص ’سعودی عرضہ‘، ’نجدی سمری‘، عود موسیقی  اور آرکسٹرا پرفارمنس کے ساتھ ہی بچوں کیلئے تفریحی اور معلوماتی پروگرام منعقد کئے  جائیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK