• Tue, 27 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

الہلال کا مالیاتی دھماکہ، دنیا کے امیر ترین فٹ بال کلبوں میں شمولیت

Updated: January 27, 2026, 8:02 PM IST | Riyadh

سعودی عرب کے نامور فٹ بال کلب الہلال نے ۲۵۔۲۰۲۴ءکے سیزن کے لیے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس نے عالمی فٹ بال کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ کلب نے۳۴۰؍ ملین ڈالر ( ۲۷ء۱؍بلین سعودی ریال) کی مجموعی آمدنی کا اعلان کیا ہے۔

Alhilal Players.Photo:INN
الہلال کے کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

سعودی عرب کے نامور فٹ بال کلب الہلال  نے ۲۵۔۲۰۲۴ءکے سیزن کے لیے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس نے عالمی فٹ بال کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ کلب نے۳۴۰؍ ملین ڈالر ( ۲۷ء۱؍بلین سعودی ریال) کی مجموعی آمدنی کا اعلان کیا ہے، جو کسی بھی سعودی کھیلوں کی تنظیم کی اب تک کی سب سے بڑی کمائی ہے۔
اگر الہلال ایک یورپی کلب ہوتا، تو اپنی اس آمدنی کے ساتھ وہ ڈیلائٹ منی لیگ  کے ٹاپ ۲۰؍ کلبوں میں شامل ہوتا۔ الہلال نے آمدنی کے معاملے میں یورپ کے کئی بڑے اور قدیم کلبوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ الہلال کی اس مالیاتی چھلانگ میں فیفا کلب ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹ کا کلیدی کردار رہا۔ الہلال نے ریئل میڈرڈ کے خلاف ڈرا کھیلا اور پھر ایک سنسنی خیز مقابلے میں مانچسٹر سٹی کو ۳۔۴؍سے شکست دے کر دنیا کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا۔
کلب کی سوشل میڈیا مہمات کو۴۳۸؍ ملین ویوز ملے، جبکہ فالوورز کی تعداد  ۵ء۴۲؍ملین تک پہنچ گئی۔ اسپانسر شپ سے حاصل ہونے والی آمدنی میں ۵ء۱۶؍ فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسپانسرز کو ملنے والی نمائش (Exposure) کی مالیت  ۱۵ء۱؍ بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
 کلب نے نئے ہیڈ کوارٹر میں منتقلی کے ساتھ ساتھ خواتین کی ٹیم کے لیے جدید تربیتی سہولیات اور یوتھ انفراسٹرکچر کی تزئین و آرائش بھی مکمل کر لی ہے۔ اسٹیڈیم کی گنجائش بڑھنے کے بعد اس سیزن میں ۴؍لاکھ کے قریب شائقین نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ۷۹؍ فیصد زیادہ ہے۔ الہلال کے سی ای او ایسٹیو کالزاڈا نے اس مرحلے کو کلب کے سفر کا ایک نیا موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ الہلال کی منزل اب صرف مقامی کامیابی نہیں بلکہ عالمی قیادت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ ٹرافیاں اہم ہیں، لیکن کلب کی اصل پہچان اس کی اقدار اور طویل مدتی وژن ہے۔الہلال کی یہ گروتھ اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی فٹ بال اب صرف بڑے ناموں کو خریدنے تک محدود نہیں رہا، بلکہ ایک پائیدار بزنس ماڈل کے تحت دنیا کے بہترین کلبوں کے مدِ مقابل آ کھڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سیپ بلاٹر کا امریکی پالیسیوں کے خلاف بائیکاٹ کا اعلان، عالمی سطح پر کھلبلی!

انگلش پریمیر لیگ: آسٹن ولا کی فتح، پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل
 انگلش پریمیر لیگ کے۳۴؍ ویں سیزن میں آسٹن ولا نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے نیوکیسل یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد۰۔۲؍گول  سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹن ولا لیگ میں مضبوط پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ نیوکیسل کے ہوم گراؤنڈ، سینٹ جیمس پارک میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں آسٹن ولا نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔ میچ کے ۱۹؍ ویں منٹ میں ایمیلیانو بوینڈیا نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

یہ بھی پڑھئے:دلیپ کمار کا ماننا تھا کہ ہندوستان کی روح تاریخ کی کتابوں میں نہیں بلکہ لوگوں میں رہتی ہے:سائرہ بانو

کھیل کے اختتامی لمحات (۸۸؍ویں منٹ) میں اولی واٹکنز نے دوسرا گول اسکور کر کے نیوکیسل کی واپسی کے تمام راستے بند کر دیے۔نیوکیسل یونائٹیڈ کی ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK