• Tue, 27 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرن جوہر نے سوشل میڈیا سے بریک لیا

Updated: January 27, 2026, 6:11 PM IST | Mumbai

ڈجیٹل ڈیٹوکس پر جانے سے پہلے، کرن نے ایک پوسٹ شیئر کیا جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ کا ایک ویڈیو شامل تھا، جس میں وہ سب کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد دے رہی ہیں۔

Karan Johar.Photo:INN
کرن جوہر۔ تصویر:آئی این این

فلم ساز کرن جوہر نے سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کی شام، کرن جوہر  نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے اسٹوریز سیکشن میں بتایا کہ وہ تقریباً ایک ہفتے تک اس پلیٹ فارم سے دور رہیں گے۔ کرن نے لکھا کہ اس دوران وہ نہ تو انسٹاگرام ٹائم لائن اسکرول کریں گے اور نہ ہی پیغامات کے لیے دستیاب ہوں گے۔
 انسٹا اسٹوری پر انہوں نے لکھا کہ ایک ہفتے کے لیے ڈجیٹل ڈیٹوکس! نہ فضول اسکرولنگ! نہ ڈی ایمز! نہ پوسٹس! کائنات مجھے دور رہنے کی طاقت دے!!!!۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Meer Media Productions (@meermediaproductions)

ڈجیٹل ڈیٹوکس سے پہلے کرن جوہر کا آخری پوسٹ 
ڈیجیٹل ڈیٹوکس پر جانے سے پہلے، کرن نے ایک پوسٹ شیئر کیا جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ کا  ایک ویڈیو شامل تھا، جس میں وہ سب کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، فلم ساز نے حالیہ دو بالی ووڈ ریلیزز رنویر سنگھ کی  ’’دُھرندھر‘‘اور سنی دیول کی ’’بارڈر ۲‘‘ کی کامیابی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا’’حالیہ دو لگاتار میگا ہندی فلموں کی شاندار کامیابی ایک بات ثابت کرتی ہے،بالی ووڈ (ہاں، غلط اصطلاح ہے، مگر یہی چلتی رہے گی) واپس آ چکا ہے۔ منفی باتیں کرنے والے چاہیں تو پتنگ اُڑائیں۔ تمام ’’دُھرندھر  ‘‘ جب فلمیں ادا شدہ ناظرین کے جذباتی تار چھیڑتی ہیں تو معیار کی سرحدیں عبور کر لیتی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:یوم جمہوریہ کے موقع پر’’بارڈر ۲‘‘ کی زبردست کمائی

اس سے قبل، کرن جوہر نے ورون دھون کی بھرپور حمایت بھی کی تھی، جب اداکار کو’’بارڈر۲‘‘ میں اپنے تاثرات کی وجہ سے شدید آن لائن ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ خاص طور پر فلم کے ٹریلر اور گانوں میں ان کی مسکراہٹ کو نشانہ بنایا گیا  اور کئی سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ آیا وہ اس پیمانے کی جنگی فلم کے لیے موزوں ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھئے:سعودی پرو لیگ: کرسٹیانو رونالڈو گول نہ کر سکے، پھر بھی النصر کی فتح

اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں کرن نے اس چیز پر تنقید کی جسے انہوں نے سوشل میڈیا کے کھوکھلے شور اور کلک پر مبنی تبصروں کا نام دیا۔ کسی کا نام لیے بغیر، ان کی پوسٹ کو بڑے پیمانے پر ورون دھون کے واضح دفاع کے طور پر دیکھا گیا۔ کرن نے لکھا ’’یہ کہنا ضروری ہے… اسی لیے اسے ورچوئل دنیا کہا جاتا ہے! حقیقت ہمیشہ جیتتی ہے اور سوشل میڈیا کے شور کو بے معنی ثابت کر دیتی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK