• Tue, 27 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایف ٹی اے: ہندوستانی ٹیکسٹائل، مصالحہ جات اور زیورات کی یورپی یونین میں ڈیوٹی فری رسائی

Updated: January 27, 2026, 8:04 PM IST | New Delhi

ہندوستان اور یورپی یونین (ای یو) کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے تحت ۹۷؍ فیصد ہندوستانی مصنوعات کو یورپی یونین کے ممالک میں ترجیحی بنیاد پر رسائی ہوگی۔ ان میں ہندوستانی ٹیکسٹائل، مصالحہ جات، زیورات اور کچھ سمندری مصنوعات پر صفر کسٹم ڈیوٹی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

European Union And India.Photo;INN
ہندوستان اور یورپ ۔تصویر:آئی این این

 ہندوستان اور یورپی یونین (ای یو) کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے تحت ۹۷؍ فیصد ہندوستانی مصنوعات کو یورپی یونین کے ممالک میں ترجیحی بنیاد پر رسائی ہوگی۔ ان میں ہندوستانی ٹیکسٹائل، مصالحہ جات، زیورات اور کچھ سمندری مصنوعات پر صفر کسٹم ڈیوٹی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
دونوں  نے منگل کے روز ایف ٹی اے کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا۔ 
وزارتِ تجارت و صنعت نے ایف ٹی اے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کی مجموعی برآمدات کی قدر میں ۵ء۹۹؍ فیصد حصہ رکھنے والی ۹۷؍ فیصد ہندوستانی مصنوعات کو یورپی یونین میں ترجیحی بنیاد پر داخلہ ملے گا۔ وزارت کے مطابق ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات اور جوتے، چائے، کافی، مصالحہ جات، کھیلوں کا سامان، کھلونے، زیورات اور کچھ سمندری مصنوعات سمیت مجموعی طور پر ۴ء۷۰؍ فیصد ہندوستانی اشیا پر یورپی یونین میں صفر کسٹم ڈیوٹی عائد ہوگی۔
مزید۳ء۲۰؍ فیصد اشیا پر آئندہ تین سے پانچ برسوں کے دوران مرحلہ وار کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی جائے گی۔ اس فہرست میں کچھ سمندری مصنوعات، تیار شدہ غذائی اشیا اور اسلحہ و گولہ بارود شامل ہیں۔وہیں  ۱ء۶؍فیصد اشیا پر درآمدی محصولات میں کمی کی جائے گی، جن میں منتخب پولٹری مصنوعات، محفوظ شدہ سبزیاں اور بیکری مصنوعات شامل ہیں۔ گاڑیوں، اسٹیل اور کچھ اقسام کی جھینگا (شرمپ اور پرون) پر کوٹہ پر مبنی ڈیوٹی لگائی جائے گی، یعنی ایک مخصوص حد تک کم ٹیکس اور اس حد کے بعد زیادہ درآمدی محصول عائد ہوگا۔
وزارت نے بتایا کہ ٹیکسٹائل، تیار شدہ ملبوسات، سمندری، چمڑے، کیمیائی، پلاسٹک/ربڑ، کھیلوں کا سامان، کھلونے، قیمتی پتھر اور زیورات کی برآمدات پر صفر کسٹم ڈیوٹی ہوگی۔ یہ تمام محنت طلب شعبے ہیں اور ہندوستان ان اشیا کی تقریباً۳۳؍ ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئےَ:سیپ بلاٹر کا امریکی پالیسیوں کے خلاف بائیکاٹ کا اعلان، عالمی سطح پر کھلبلی!

اس کے بدلے ہندوستان یورپی یونین کی ۱ء۹۲؍ فیصد مصنوعات کو ترجیحی بنیاد پر رسائی دے گا۔ ایف ٹی اے کے نافذ ہوتے ہی یورپی یونین کی ۶ء۴۹؍ فیصد مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی صفر ہو جائے گی۔ باقی ۵ء۳۹؍ فیصد مصنوعات پر پانچ، سات اور دس برس میں مرحلہ وار ڈیوٹی ختم کی جائے گی۔ تین فیصد مصنوعات پر مرحلہ وار درآمدی محصولات میں کمی کی جائے گی، جن میں سیب، ناشپاتی، آڑو اور کیوی شامل ہیں، جن پر ایک حد تک کم ڈیوٹی اور اس کے بعد زیادہ محصول عائد ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:دلیپ کمار کا ماننا تھا کہ ہندوستان کی روح تاریخ کی کتابوں میں نہیں بلکہ لوگوں میں رہتی ہے:سائرہ بانو

وزارت نے کہا کہ یورپی یونین سے اعلیٰ ٹیکنالوجی مصنوعات کی سستی درآمد سے ہندوستانی کمپنیوں کو خریداری کے مزید مواقع ملیں گے۔ چائے، کافی، مصالحہ جات، انگور، کھیرا، خشک پیاز، تازہ سبزیاں، پھل اور تیار شدہ غذائی مصنوعات کو ترجیحی بنیاد پر منڈی دستیاب ہونے سے ملک کے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ ہندوستان نے اس معاہدے سے اپنی حساس مصنوعات جیسے ڈیری، اناج، پولٹری، سویا میل اور منتخب پھلوں و سبزیوں کو باہر رکھا ہے۔ ایف ٹی اے میں یہ بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ صرف مناسب طور پر تیار شدہ مصنوعات ہی اس کے فوائد حاصل کر سکیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK