• Thu, 01 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکبر اویسی اردھاپور عدالت میں حاضر،۲۵؍ ہزار کے مچلکے پر ضمانت منظور

Updated: October 01, 2026, 12:47 PM IST | ZA Khan | Nanded

۲۰۱۱ءمیں کی جانے والی مبینہ متنازع تقریر کے معاملے میں کیس کی اگلی سماعت۲۱؍ نومبر کو ہوگی۔

Akbaruddin Owaisi leaving the Ardhapur court. Photo: INN
اردھا پور کی عدالت سے باہر نکلتے ہوئے اکبر الدین اویسی۔ تصویر: آئی این این

 ناندیڑ(زیڈ اے خان): ایم آئی ایم کے لیڈر اور رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی۲۰۱۱ء میں اردھاپور میں منعقدہ ایک جلسۂ عام کے دوران دیے گئے مبینہ متنازع بیان کے معاملے میں بدھ کو ناندیڑ ضلع کے اردھاپور کی عدالت میں حاضر ہوئے۔ اس معاملے میں ان کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت میں پیشی کے دوران اکبر الدین اویسی نے ضمانت کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے۲۵؍ہزار روپے کے مچلکے پر منظور کرلیا۔معلومات کے مطابق، یہ معاملہ ۲۰۱۱ء میں اردھاپور میں منعقدہ ایک جلسۂ عام سے متعلق ہے۔ الزام ہے کہ اس جلسے کے دوران اکبر اویسی کی جانب سے ایسا بیان دیا گیا تھا جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔ اسی معاملے میں حیدرآباد کے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجا کی جانب سے عدالت کے ذریعے مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:خشک سالی سے متاثرہ طلبہ کوراحت: ۲۶۵؍ تعلقوں میں دسویں - بارہویں کی امتحانی فیس معاف، بورڈ کا فیصلہ

بعد ازاں یہ کیس اردھاپور پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ اردھاپور پولیس نے معاملے کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد عدالت میں چارج شیٹ بھی داخل کی تھی۔اسی مقدمے کی عدالتی کارروائی کے سلسلے میں اکبر اویسی بدھ کو اردھاپور عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت میں ضمانت کی درخواست پیش کی، جس پر سماعت کے بعد عدالت نے انہیں۲۵؍ ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت دے دی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر اکبر اویسی کے حامیوں اور دیگر افراد کی موجودگی بھی دیکھی گئی۔ معاملے کی قانونی کارروائی اب بھی جاری ہے اور اس کیس کی اگلی سماعت۲۱؍ نومبر کو مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ۲۰۱۱ء کے واقعے سے متعلق ہے اور اس میں اکبر اویسی پر عائد الزامات کا فیصلہ عدالتی کارروائی کے ذریعے ہونا باقی ہے۔عدالت میں پیشی کے دوران سخت سیکوریٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ۔کثیر تعداد میں ایم آئی ایم کے کارکنان اور عام افراد بھی وہاں جمع ہوگئے تھے ۔جس کی وجہ سے پولیس نے سیکوریٹی کے انتظامات کئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK