• Thu, 01 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

خشک سالی سے متاثرہ طلبہ کوراحت: ۲۶۵؍ تعلقوں میں دسویں - بارہویں کی امتحانی فیس معاف، بورڈ کا فیصلہ

Updated: October 01, 2026, 12:44 PM IST | Inquilab News Network/Agency | Pune

ریاست کے۲۶۵؍ تعلقوں میں خشک سالی جیسی صورتحال کے پیش نظر ریاستی بورڈ کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فروری-مارچ۲۰۲۷ء میں ہونے والے دسویں اور بارہویں کے امتحانات میں شامل ہونے والے طلبہ سے امتحانی فیس نہ لی جائے اور ان کے درخواست فارم بغیر فیس کے بھرے جائیں، ایسی ہدایت مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے ایک سرکلر کے ذریعے جاری کی ہے۔

A circular was issued by the Maharashtra State Board. Photo: INN
مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کی جانب سے سرکیور جاری کیا گیا۔ تصویر: آئی این این

ریاست کے۲۶۵؍ تعلقوں میں خشک سالی جیسی صورتحال کے پیش نظر ریاستی بورڈ کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فروری-مارچ۲۰۲۷ء میں ہونے والے دسویں اور بارہویں کے امتحانات میں شامل ہونے والے طلبہ سے امتحانی فیس نہ لی جائے اور ان کے درخواست فارم بغیر فیس کے بھرے جائیں، ایسی ہدایت مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے ایک سرکلر کے ذریعے جاری کی ہے۔ بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس بارے میں تفصیلی ہدایات جلد جاری کی جائیں گی۔اس سلسلے میں لوک مت کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے تمام علاقائی بورڈز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے خشک سالی سے متاثرہ تعلقوں کے تمام اسکولوں اور جونیئر کالجوں کو یہ ہدایات فوری طور پر پہنچائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ بھی جلد از جلد ریاستی بورڈ کو پیش کی جائے۔ یہ ہدایات ریاستی بورڈ کے سیکریٹری ڈاکٹر دیپک مالی نے جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:مہاراشٹر:۱۰؍سال میں پہلی بار موسم باراں میں سب سے کم بارش

دریں اثنا، ریاست میں ہر طرف خشک سالی کے باوجود کالجوں کی جانب سے امتحانی فیس جمع کرانے کے لیے دباؤ ڈالے جانے پر شدید ناراضگی ظاہر کی جا رہی تھی۔ اسی پس منظر میں ریاستی بورڈ نے یہ سرکلر جاری کرتے ہوئے طلبہ کو بڑی راحت دی ہے۔مزید معلومات کے مطابق، خط نمبر ایک اور خط نمبر ۲؍کے تحت فروری-مارچ۲۰۲۷ء میں منعقد ہونے والے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے دسویں (ایس ایس سی) اور بارہویں (ایچ ایس سی) امتحانات کے لیے طلبہ کے آن لائن درخواست فارم بھرنے سے متعلق تفصیلی ہدایات پہلے ہی جاری کی جا چکی تھیں۔تاہم، ریاستی حکومت نے۲۵؍ ستمبر کو واضح کیا کہ ریاست کے۲۶۵؍ تعلقوں میں خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ اس کے پیش نظر ایک خصوصی اقدام کے طور پر متاثرہ تعلقوں میں مختلف رعایتیں اور امدادی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان اقدامات میں اسکول اور کالج کے طلبہ کی امتحانی فیس معاف کرنے کی سہولت بھی شامل ہے۔ اسی کے مطابق ریاستی بورڈ نے مذکورہ سرکلر جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK