Inquilab Logo

اکھلیش تعزیت کیلئے مختار انصاری کے گھر پہنچے

Updated: April 08, 2024, 10:04 AM IST | Hamidullah Siddiqui | Lucknow

سپریم کورٹ  کے جج سے جانچ کا مطالبہ کیا، کہا کہ’’مختار کی غلط شبیہ پیش کی گئی‘‘۔

Akhilesh Yadav`s residence with Mukhtar Ansari`s sons and Afzal Ansari. Photo: INN
 اکھلیش یادو مختار انصاری کی رہائش گاہ پران کے بیٹوں اورافضال انصاری کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

 ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی کے بعد سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے اتوار کوغازی پور پہنچ کرمختارانصاری کوخراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خاندان سے تعزیت کا اظہارکیا۔ انہوں نے مختارانصاری کی پر اسرارموت کی جانچ سپریم کورٹ کے موجودہ جج سے کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مختارانصاری کی جو شبیہ پیش کی گئی وہ دراصل ویسے نہیں تھے۔ ان کی عوامی مقبولیت اور انتخابات میں باربارکامیابی اسکی واضح مثال ہے۔ 
غازی پور پہنچنے پر اکھلیش یاود نے کہا کہ ’’اگر کوئی شخص اتنے سالوں سے جیل میں ہو اور پھر بھی عوام اسے جتا رہی ہو، تو اس کا مطلب ہے کہ اس شخص نے عوام کے درمیان رہ کر ان کا دکھ درد بانٹاہے۔ ‘‘اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ مختار انصاری کی `جو شبیہ پیش کی گئی وہ حقیقی نہیں ہے۔ ان کے انتقال پر لوگوں کی اتنی بڑی تعداد جمع ہو گئی یہ بھی اس کی واضح دلیل ہے۔ 
سماجوادی سربراہ نے مختارانصاری کی موت کی جانچ سپریم کورٹ کے موجودہ جج سے کروا نے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ حکومت پر کسی کو بھروسہ نہیں ہے۔ حراست میں ہونے والی اموات میں اتر پردیش سب سے آگے ہے۔ مختار کی موت کے کیس کی سپریم کورٹ کے جج سے تحقیقات کر کے ہی انصاف ممکن ہے۔ غازی پور ضلع کے محمد آباد میں سابق ایم ایل اے مرحوم مختار انصاری کی رہائش گاہ `’پھاٹک‘ پہنچ کراکھلیش یادو نے مختار انصاری کے بھائی اورغازی پور کے ایم پی افضال انصاری، بیٹے عمر انصاری، بھتیجے صہیب انصاری اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے دیگر لیڈر بھی موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK