• Tue, 29 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکھلیش یادو نے پھر حکومت کی زیادتیوں پر تنقید اور مسلمانوں کے صبر و تحمل کی تعریف کی

Updated: September 29, 2026, 10:28 AM IST | Hamidullah Siddiqui | New Delhi

یوگی سرکار میں دینی مدارس اورعبادتگاہوں کے خلاف بلڈوزرکارروائیوں پر سوال اٹھایا اور ای وی ایم کی مخالفت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

Akhilesh Yadav. Photo: INN.
اکھلیش یادو۔ تصویر: آئی این این

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر  اکھلیش یادو نے ایک بار پھر مسلمانوں کے صبرو تحمل کی تعریف کرتے ہوئے یوگی سرکار کے ظالمانہ طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے لکھنؤ  میں پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس  کی اور  پردیش کے آئندہ انتخابات، اساتذہ اور سرکاری ملازمین کے مسائل، مدارس، ای وی ایم اور حکومت کی پالیسیوں سمیت مختلف امور پر اپنی پارٹی کا موقف پیش کیا۔

یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ: غیر ادا شدہ ای چالان کی وصولی کیلئے بجلی بل سے جوڑنے کی تجویز

بلڈوزر کارروائیوں پر تنقید کرتے ہوئے اکھلیش یادو الزام لگایا کہ عوام کے حقوق چھینے جا رہے ہیں اور عدالت سے رجوع  کا موقع بھی نہیں دیا جا رہا۔ مسلمانوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملک کے مسلمان ہندوستانیت کو بچائے رکھنے کیلئے صبر و تحمل سے کام لے رہے ہیں۔ یادو نے کہا کہ موجودہ حکومت میں مدارس کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ الیکشن جیتنے پر مدرسہ ٹیچرس کی تنخواہیں بحال کرنے اور بقایاجات کی ادائیگی کا وعدہ کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے یقین دہانی کرائی کہ سماجوادی پارٹی اقتدار میں آئی  تو مدارس کےمسائل کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے سنسکرت اسکولوں اوردیگر اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی بھی بات کہی اور سرکاری ملازمین کیلئے’اولڈ پنشن اسکیم ‘ بحال کرنے کا وعدہ کیا۔  ای وی ایم کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر اکھلیش یادو نے ایک بار پھر پارٹی کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر سماجوادی پارٹی انتخابات میں تمام نشستیں بھی جیت  جائے، تب بھی وہ ای وی ایم کے استعمال کے خلاف رہیں گے۔ انہوں نے جرمنی اور امریکہ میں بیلٹ پیپر کے استعمال کی مثال دیتے ہوئے انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال  پر سوال اٹھایا۔ اکھلیش یادو نے رام مندر سے چڑھاوا چوری پر بھی یوگی آدتیہ ناتھ اوران کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسمبلی الیکشن میں بی جےپی کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK