Inquilab Logo

’’حکومت ہر بار بڑا بجٹ پیش کرتی ہے لیکن خرچ نہیں کرپاتی ‘‘

Updated: February 12, 2024, 12:42 PM IST | Agency | Lucknow

اکھلیش یادونے کہا کہ حکومت نے یہ جانکاری نہیں دی کہ اس سے قبل کے بجٹ میں کیا اور کتنا خرچ ہوا۔

Samajwadi Party chief Akhilesh Yadav. Photo: INN
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو۔ تصویر : آئی این این

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اسمبلی میں بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر بار سب سے بڑا بجٹ پیش کرتی ہے لیکن اسے خرچ نہیں کر پاتی۔ اکھلیش یادو نے سنیچر کو یوپی اسمبلی میں ۵؍فروری کو پیش کئے گئے بجٹ پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس سے پہلے جتنا بجٹ الاٹ کیا، اس میں سے کیا اور کتنا خرچ ہوا، اس کی جانکاری نہیں دی۔ 
اکھلیش یادو نے الگ الگ محکموں کو گزشتہ سال الاٹ کیے گئے بجٹ اور اس پر ہوئے خرچ کا تذکرہ کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ آپ بجٹ کیوں نہیں خرچ کر پا رہے ہو یاآپ نے جو منصوبے پیش کئے ہیں ان کے وہ اعداد و شمار غلط ہیں یا اخراجات کے اعداد و شمار غلط ہیں۔ بی جے پی کی پالیسی عوام کیلئے نہیں ہے، وہ صرف۱۰؍ فیصد خوشحال لوگوں کیلئے ہے۔ اکھلیش یادو نے سوال کیا کہ یہ حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا بجٹ ہے تو حکومت کیوں خرچ نہیں کر پاتی ہے، مکمل بجٹ اور جو حقیقی خرچ ہے اس میں فرق کیوں آتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ وزیر مالیات جب اپنی بات رکھیں تو یہ بھی بتائیں کہ پچھلی بار جس دن محکموں میں آپ نے جو بجٹ دیا تھا، جو انتظامات کیے تھے، اس کی تفصیلات کیا ہیں۔ آخر کار حکومت خرچ کیوں نہیں کر پا رہی ہے۔ 
 اکھلیش یادو نے کہا کہ یوپی کا بجٹ۷؍لاکھ کروڑ روپے کا ہو یا۸؍لاکھ کروڑ روپے کا، لیکن سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ریاست کے ۹۰؍فیصد عوام کیلئے کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK