• Fri, 06 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکھلیش یادو یوپی اسمبلی الیکشن نہیں لڑینگے!

Updated: November 06, 2026, 11:01 AM IST | Agency | Luckhnow

۲۰۲۷ء کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اسمبلی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب وہ سیدھے وزیراعلیٰ کا حلف لیں گے۔

Akhilesh Yadav. Photo: INN
اکھلیش یادو۔ تصویر: آئی این این

۲۰۲۷ء کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اسمبلی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب وہ سیدھے وزیراعلیٰ کا حلف لیں گے۔ وارانسی  میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں اسمبلی الیکشن نہیں لڑا تھا، لیکن وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیک شگون اور بدشگون کو مانتے ہیںاوراس بار بھی وہ وہی کریں گے جو نیک شگون ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی لیڈروں کو الیکشن لڑوائیں گے۔ اکھلیش یادو نے اپنے سیاسی سفر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں وہ خود کامیاب ہوئے تھے لیکن ان کی پارٹی ۲۰۲؍اراکین اسمبلی کی تعداد تک نہیں پہنچ سکی تھی۔ اس بار انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود انتخاب لڑنے کے بجائے پارٹی کے دوسرے لیڈروں کو انتخاب لڑوائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: بہار اور ادیشہ سمیت ۶؍ ریاستوں میں اب ’’ایس ایس آر‘‘ کا حکم

انہوں نے ۲۰۱۲ء کا ذکرکیاکہ جب وہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ بنے تھے تو اس وقت لوک سبھا کے رکن تھے۔ اکھلیش یادو کے مطابق، ان کے لئے یہ سیاسی صورت حال مبارک ثابت ہوئی تھی، اس لیے وہ ۲۰۲۷ء کے اسمبلی انتخابات میں بھی اسی روایت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

ان کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں خود امیدوار کے طور پر میدان میں نہیں اتریں گے۔ تاہم، پارٹی کی انتخابی مہم، امیدواروں کے انتخاب اور سیاسی قیادت کی ذمہ داری ان کے پاس ہی رہنے کا امکان ہے۔ان کے اس بیان پر بی جے پی نے تنقیدیں شروع کردی ہیں اور اسے میدان سے فرار قراردیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK